وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نےاتر پردیش کے پریاگ راج میں ایک بڑے تقسیم کیمپ (سماجک ادھیکارتا شیور) میں معذوروں اور عمر رسیدہ شہریوں کے مابین امدادی آلات تقسیم کیے


یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ہر شخص مستفید ہو اور سب کو انصاف ملے: وزیر اعظم

گذشتہ پانچ سالوں میں تقریبا 9 ہزار بڑے تقسیم کیمپوں کا انعقاد کیا گیا: وزیر اعظم

Posted On: 29 FEB 2020 1:42PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے پریاگ راج میں اب تک کے سب سے بڑے تقسیم کیمپ ‘‘سماجک ادھیکارتا شیور’’ میں تقریباً 27000 سینئر شہریوں اور معذورین کے درمیان امدادی آلات تقسیم کیے ۔

اس بڑے تقسیم کیمپ کا انعقاد حکومت کی قومی وایو شری یوجنا  - آر وی وائی اور اے ڈی آئی پی یوجناؤں کے تحت عمر رسیدہ شہریوں کو بااختیار بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔

اس موقع پر اجتماع کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے سنسکرت کی پرانی کہاوت ‘‘ سواستہ: پرجابھیہ : پریپالینتم: نیاینا مارگےنا، مہیم مہیشہ کا حوالہ دیا ، جس کا مطلب ہے کہ لوگوں کو یکساں انصاف فراہم کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ کہاوت ‘‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس’’ کے فلسفہ پر مبنی ہے۔ اسی جذبے کے ساتھ ہماری حکومت سماج کے سبھی لوگوں کی فلاح اور ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری حکومت کی پہلی ترجیح 130 کروڑ  ہندوستانیوں، خواہ وہ عمر رسیدہ شہری ، معذورین ، قبائلی یا دلت ہوں ، کے مفاد کا تحفظ کرنا ہے۔

امدادی آلات کے بڑے تقسیم کیمپ کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ سبھی لوگوں کو بہتر زندگی فراہم کرانے کی کوشش کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کی حکومتوں کی میعاد میں تقسیم کی ایسی تقریب شاید ہی منعقد کی جاتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ سالوں میں ہماری حکومت نے ملک کے مختلف حصوں میں تقریباً 9000 کیمپ لگائے ہیں۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ گذشتہ پانچ سالوں میں حکومت نے معذورین کو 900 کروڑ روپے سے زائد کے آلات فراہم کیے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جدید ہندوستان کی ترقی میں یہ ضروری ہے کہ معذور نوجوانوں اور بچوں کی یکساں شراکت داری ہو ، خواہ وہ صنعتی شعبہ ، سروس سیکٹر ہو یا کھیل کا شعبہ ہو ، اس کے لیے حکومت ان کی حوصلہ  افزائی کر رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری پہلی حکومت ہے جس نے معذورین کے حقوق کے ایکٹ کو نافذ کیا ہے  اور ہم نے معذری کے زمروں کو  7 سے بڑھا کر 21  کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم معذورین کے لیے اعلی تعلیم میں ریزرویشن کا کوٹا بھی تین فیصد سے بڑھا کر پانچ فیصد کر دیا ہے۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ گذشتہ پانچ سالوں میں ملک میں کئی عمارتوں ، 700 سے زائد ریلوے اسٹیشنوں اور ہوائی اڈوں کو معذورین کے لیے قابل رسائی  بنایا گیا ہے ، بقیہ عمارتوں کو بھی ‘سگمیے بھارت ابھیان’کے تحت قابل رسائی بنایا جائے گا۔

مستفید ہونے والوں کی تعداد، تقسیم کیے گیے آلات کی تعداد اور معیار کے حوالے سے اب تک کا سب سے بڑا تقسیم کیمپ ہے۔ اس بڑے کیمپ میں 56 ہزار سے زیادہ مختلف قسم کے امدادی آلات 26 ہزار سے زائد مستفیدین کے مابین مفت تقسیم کیے جائیں گے۔ ان آلات کی قیمت 19 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

اس کا مقصد معذورین اور عمر رسیدہ شہریوں کو ان آلات کے ذریعہ ان کی روز مرہ کی زندگی اور سماجی و اقتصادی ترقی میں تعاون فراہم کرنا ہے۔

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

 ( م ن ۔اض۔ را  ۔ 29 - 02 - 2020)

 U. No. 968



(Release ID: 1604754) Visitor Counter : 131