بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
جناب منسکھ منڈاویا نے بھارتی کوسٹ گارڈ کے سمندری گشتی جہاز آئی سی جی ایس وارد کو فورس میں شامل کیا
آئی سی جی ایس – وارد سے بھارتی بحری حدود پر نظر رکھنے کی کوسٹ گارڈ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا
Posted On:
28 FEB 2020 4:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی،28؍فروری،جہاز رانی کے مرکزی وزیر مملکت جناب منسکھ منڈاویا نے آ ج چنئی میں ایک بحری گشتی جہاز آئی سی جی ایس وارد کو باضابطہ طور پر بھارتی کوسٹ گارڈ میں شامل کیا۔ اس موقع پر بھارتی کوسٹ گارڈ اور جہاز رانی کی وزارت کے سینئر عہدیدار اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں
آئی سی جی ایس وارد کو فورس میں شامل کرنے کی تقریب کے ایک حصے کے طور پر جناب منسکھ منڈاویا کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انہوں نے بھارتی کوسٹ گارڈ کی کوششوں کے لئے اس کی ستائش کرتے ہوئے مبارک باد دی اور مزید ترقی کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب منڈاویا نے کہا کہ جہاز رانی کی وزارت ملک کے بحری مفادات اور آبی حدود کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے بھارتی کوسٹ گارڈ کے ساتھ قریبی تال میل سے کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی کوسٹ گارڈ کے جہازوں کو بھارت کی تمام بندر گاہوں پر لنگر انداز ہونے کے لئے ترجیح دی جائے گی۔
آئی سی جی ایس وارد کی شمولیت سے آئی سی جی ایس بیڑے کے جہازوں میں اضافہ ہوگا جس سے بھارتی بحری حدود کی ساحلی سکیورٹی پر مسلسل نظر رکھنے میں مدد ملے گی۔
آئی سی جی ایس وارد ، جسے بھارتی کوسٹ گارڈ میں شامل کیا گیا ہے، 2100 ٹن وزن کا 98 میٹر طویل جہاز ہے، جس کی چوڑائی 15 میٹر ہے۔ یہ جہاز 5000 سمندری میل تک کا سفر کرسکتا ہے جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 26 ناٹ ہوسکتی ہے۔ اس جہاز نے 9000 کلو واٹ والے دو ڈیزل انجن لگے ہوئے ہیں۔ اس جہاز میں ایک سی آر این - 91 اور دو 12.7 کی توپیں نصب کی جائیں گی اور یہ دو انجن والے ہیلی کاپٹر کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے اس کی نگرانی اور کارروائی کرنے کے علاوہ تحقیق اور بچاؤ کارروائی میں اضافہ ہوگا۔
ملک میں جہاز سازی کی صنعت میں زبردست اضافہ ہوا ہے ، کیونکہ آئی سی جی ایس وارد کی تعمیر ملک میں میسرز ایل اینڈ ٹی کے ذریعے کی گئی ہے جو ’میک اِن انڈیا‘ کے ویژن کے لئے زبردست تعاون کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن-وا- ق ر)
U-965
(Release ID: 1604694)
Visitor Counter : 202