بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
ساحلی گشتی جہاز – 6 ‘‘ وجر ’’ کو آج چنئی میں پانی میں اتارا گیا
ہندوستانی ساحلی محافظ سمندری حفاظتی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیتوں کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے ساحلی محافظ ہیں : من سکھ منڈاویا
Posted On:
27 FEB 2020 1:49PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 27 فروری / جہاز رانی اور کیمیا اور کھاد کے وزیر مملکت ( آزدانہ چارج ) جناب من سکھ منڈاویا نے آج چنئی میں 6 ویں ساحلی محافظ ساحلی گشتی جہاز ( او پی وی – 6 ) ‘‘ وجر ’’ کو پانی میں اتارنے کی تقریب میں مہمان خصوصی تھے ۔ اس متاثر کن تقریب کا مشاہدہ ڈائریکٹر جنرل کے نٹراجن ، پی ٹی ایم ، ٹی ایم ڈائریکٹر جنرل انڈین کوسٹ گارڈ ، انسپکٹر جنرل ایس پرمیش ، پی ٹی ایم ، ٹی ایم ، کمانڈر کوسٹ گارڈ ریجن ( مشرق ) اور دیگر سینئر افسرا نے کیا ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب منڈاویا نے کہا کہ یہ ہندوستانی ساحلی محافظ کے لئے ایک پُر مسرت موقع ہے کیونکہ 6 ویں او پی وی کو پہلی بار سمندر میں اتارا جا رہا ہے اور اس سے 7500 کلو میٹر وسیع ساحلی حدود کو محفوظ بنانے کی ہندوستانی ساحلی محافظ کی کوششوں کو تقویت ملے گی ۔ یہ وسیع ساحلی حدود ایک خصوصی اقتصادی زون ( ای ای زیڈ ) ہے ، جو 20 لاکھ مربع کلو میٹر پر مشتمل ہے اور جہاں ایک لاکھ سے زائد تجارتی جہاز سالانہ تجارت کے لئے ہر سال ہندوستانی پانی میں چلتے ہیں ۔
جناب منڈاویا نے ہندوستان کی سمندری تاریخ کو یاد کرتے ہوئےکہا کہ ہندوستان کی مالا مال سمندری وراثت کو محفوظ کرنے کے لئے گجرات کے بوتھل میں نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس تیار کیا جائے گااور کہا کہ ہندوستان چند صدیوں کو چھوڑ کر وادی سندھ کی تہذیب کے بعد سمندری ٹیکن الوجی میں ہمیشہ سے ایک مضبوط کھلاڑی رہا ہے اور یہ اعتماد ظاہر کیا کہ ہندوستان بحری جہازوں کی تعمیر اور پانی کے تحفظ کے معاملہ میں اپنی بحری صلاحیتوں کو دوبارہ حاصل کر رہا ہے ۔
جناب منڈاویا نے مقررہ وقت پر جہاز فراہم کرنے کے لئے ایم / ایس ایل اینڈ ٹی شپ بلڈنگ کو مبارکباد بھی دی ۔ یہ او پی وی جے سمندر میں اتارا گیا ہے ، وہ ان سات او پی وی پروجیکٹوں کے سلسلے کا چھٹا او پی وی ہے ، جس کی تعمیر میک ان انڈیا پالیسی کے تحت ایم ایس ایل اینڈ ٹی شپ بلڈنگ کے ذریعہ کی جا رہی ہے ۔
جناب منڈاویا نے مزید کہا کہ او پی وی - 6 واقعی ایک جدید پلیٹ فارم ہے ، جو آپریشن ، نگرانی ، تلاش اور بچاؤ کے کاموں میں ہندوستانی ساحلی محافظ کی صلاحیتوں کو بڑھائے گا ۔ منڈاویا نے اس بات کی ستائش کی کہ 43 سال کے عرصہ میں ہندوستانی ساحلی محافظ نے اپنے بیڑے کی طاقت میں اضافہ کیا ہے اور اب یہ دنیا کے سب سے بڑے ساحلی محافظ میں سے ایک ہے ۔
اس جہاز کو خصوصی اقتصادی زون ( ای ای زیڈ ) میں ساحلی سلامتی کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی اور انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے ساتھ دن و رات گشت / نگرانی کے لئے بھی استعمال کیا جائے گا ۔ او پی وی میں دو نیویگیشن راڈار ہوں گے ، جن میں انتہائی جدید ٹیکنا لوجی اور جدید مواصلاتی نظام ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ ن ا ۔ ع ا )
U. No. 947
(Release ID: 1604603)
Visitor Counter : 148