جل شکتی وزارت

رتن لال کٹاریہ نے دریاؤں کو باہم مربوط کرنے سے متعلق خصوصی کمیٹی کی 17 ویں میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 26 FEB 2020 7:29PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی، 26 جنوری / جل شکتی اور سماجی انصاف اور با اختیار بنانے کی وزارت کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریہ نے آج یہاں دریاؤں کو باہم مربوط کرنے سے متعلق خصوصی کمیٹی کی 17 ویں میٹنگ کی صدارت کی۔ آبی وسائل کے، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کے احیاء نو کے محکمے کے سیکریٹری جناب یو۔ پی۔ سنگھ، نیشنل واٹر ڈیولپمنٹ ایجنسی (این ڈبلیو ڈی اے) کے ڈائرکٹر جنرل، جناب بھوپال سنگھ کے علاوہ مرکزی حکومت  اور ریاستی حکومتوں کے سینئر اہلکاروں  اور ماہرین نے میٹنگ میں شرکت کی۔

            میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب کٹاریہ نے کہا کہ دریاؤں کو باہم مربوط کرنا سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کا ایک ڈریم پروجیکٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بلند پروازانہ پروجیکٹ ہمالیائی خطے کے 16 دریاؤں اور جزیرہ نما خطے کے 14 دریاؤں پر مشتمل ہے۔ جناب کٹاریہ نے کہا کہ اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کے دریاؤں پر مشتمل کین۔ بیتوا بین ریاستی لنک پروجیکٹ سے متعلق تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ مکمل ہو چکی ہے اور امید ہے کہ پروجیکٹ پر کام جلد شروع ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چار پروجیکٹوں کے لئے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ پر پیش رفت جاری ہے۔

            آبی وسائل، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کی احیاء نو کے  کے محکمے کے سکریٹری جناب یو۔ پی۔ سنگھ نے دریاؤں کو باہم مربوط کرنے کے پروجیکٹوں پر کام تیز کرنے پر زور دیا خاص طور پر ان پروجیکٹوں پر جو کہ ایک ہی ریاست میں واقع ہیں۔

            میٹنگ میں دریاؤں کو باہم مربوط کئے جانے کے مختلف پروجیکٹوں کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، جن میں کین۔ بیتوا لنک پروجیکٹ، کاویرء (کٹا لائی)۔ ویگائی۔ گندر لنک (آئی بی ڈبلیو تی)، بیڈتی۔ واردا لنک (آئی بی ڈبلیو ٹی)، دامن گنگا (اکدیر)۔ گوداوری لنک (انٹر۔ اسٹیٹ)، دامن گنگا۔ ویتارنا۔ گو داوری لنک (انٹر اسٹیٹ)، دامن گنگا۔ پنجال اور پار۔ تاپی۔ نرمدا لنک پروجیکٹ، گوداوری کے پانی کو کاویری گھاٹی تک موڑنے کے لئے متبادل تجویز، مانس۔ سنکوش۔ تیستا۔ گنگا (ایم ایس ٹی جی) لنک اور مشرقی راجستھان کینال پروجیکٹ کو پاربتی۔ کالی سندھ۔ چنبل لنک کے ساتھ مربوط کرنے سے متعلق پروجیکٹ شامل ہیں۔ 9 ریاستوں سے بین ریاستی مربوط کرنے سے متعلق 47 تجاویز کی صورت حال پر غور کرنے کے علاوہ نیشنل واٹر ڈیولپمنٹ ایجنسی، دریاؤں کو انٹر لنک کرنے سے متعلق ٹاسک فورس کا قیام اور نیشنل انٹر لنکنگ آف ریورز اتھارٹی (این آئی آر اے) پر بھی غور و خوض کیا گیا۔

            میٹنگ نے 21 اگست، 2019 کو نئی دلّی میں جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت کی سربراہی میں ہوئی خصوصی کمیٹی کی 16 ویں کے نکات کی بھی   تصدیق کی۔

۔۔۔۔۔۔

U NO. 938ٰ



(Release ID: 1604511) Visitor Counter : 171


Read this release in: English , Hindi