کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن کا سولہواں اجلاس

Posted On: 25 FEB 2020 7:37PM by PIB Delhi
  • بھارت اور آسٹریلیا  نے دو طرفہ سی ای سی اے  مذاکرات کا احیا کرنے اور اہم  مصنوعات  کےمعیارات اور ضابطوں  کو تقویت  دینے سے  اتفاق کیا
  • قیادت   میں اضافہ   کرکے دونوں سمتوں میں مارکیٹ  تک رسائی  کے معاملات  پر کام کرنا
  • دونوں  ملکوں کی تعلیمی  قابلیت  کو باہمی  طور پر تسلیم کرنے سے متعلق  کام
  • آسٹریلیا  اوربھارت کے درمیان مزید براہ راست پروازوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے لگاتار  اشتراک

بھارت  اور آسٹریلیا  کے در میان  سولہواں  مشترکہ  وزارتی کمیشن جے ایم سی اجلاس  24 فروری  2020 کو نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی مشترکہ  صدارت  حکومت نے ریلویز  ، کامرس اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل /آسٹریلیا کی حکومت کے تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری کے وزیر  عزت مآب   سنیٹر  برمنگم  نے کی

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017ES2.jpg

اجلاس میں بھارت کی طر ف سے  کامرس،  مالیہ،  زراعت،  ماہی گیری،  صنعت  و اندرونی  تجارت   (ڈی پی آئی آئی ٹی)  اور وزارت   خارجہ نے شرکت کی۔ آسٹریلیا کے وفد  میں خارجی امور، تجارت  ، آسٹریلیا ، برآمد  سے متعلق  رقوم  کی فراہمی اور آسٹریلیائی     ہائی کمیشن  کے محکمے افسران   شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BFME.jpg

دونوں فریقوں  نے پرائیوٹ سیکٹر کے اس  اہم رول کو اجاگر کیا جو اس نے  باہمی اقتصادی   تعلقات کے قیام میں ادا کیا ہے۔   بھارت نے آسٹریلیا  - انڈیا  بزنس ایکسچنج   پروگرام کا خیر مقدم کیا۔ جس میں آسٹریلیا  کے سو سے زیادہ  کاروباریوں کا  ایک وفد  برمنگھم کے وزیر  کے ساتھ  بھارت آیا ہے۔

 کاروباری  وفد تعلیم ، خوراک ، صحت ، خواتین کے میک اپ،   وسائل  اور بنیادی ڈھانچے میں امکانات  تلاش کرے گا۔

بھارت  -آسٹریلیا  کے دوہرے ٹیکس سے بچنے کے سمجھوتے (ڈی ٹی اے اے)  کے استعمال  کے ذریعہ بھارتی  فرموں کی ساحلی سمندر کی آمدنی  پر ٹیکس  لگانے کا معاملہ اٹھایا  اور اس مسئلے کا جلد  حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا ، صارفین نے بات چیت میں تیزی لانے پر رضامندی کا اظہار کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ ا ب   ۔ ج۔

U- 924


(Release ID: 1604421) Visitor Counter : 132


Read this release in: English