بھارت کا مسابقتی کمیشن

این ٹی پی سی نے ٹی ایچ ڈی سی انڈیا لمیٹیڈ کے 74.50 فیصد جاری اور ادا شدہ سرمایہ حصص کے حصول کی منظوری حاصل کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 FEB 2020 6:18PM by PIB Delhi

نئی دلّی، 24 جنوری / کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی ائی) نے کمپٹیشن ایکٹ، 2002 کے سیکشن 31 (1) کے تحت نیشنل تھرمل پاور کار پوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (”این ٹی پی سی“ / ”ایکوائرر“ ) کے ذریعہ ٹی ایچ ڈی سی انڈیا لمیٹیڈ  ( ” ٹی ایچ ڈی سی“/  ”ٹارگیٹ“) کے74.50 جاری اور ادا شدہ سرمایہ حصص کے حصول کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

             این ٹی پی سی ایک مہا رتن کمپنی ہے، جو کہ فی حال  بجلی تیار کرنے کے کاروبار میں مصروف عمل ہے۔ اس کمپنی کا اصل کا روبار کوئلے پر مبنی تھرمل پاور پلانٹوں کے ذریعہ برقی توانائی تیار کرنا ہے۔ این ٹی پی سی ہائیڈرو اور قابل تجدید توانائی وسائل سے بجلی تیار کرنے کے کام میں بھی مصروف ہے۔

            ٹی ایچ ڈی سی ایک سرکاری کمپنی ہے جس میں 31 مارچ، 2019 تک  حکومت ہند کا کل حصہ 74.50 فیصد اور بقیہ 25.50 فیصد حصہ حکومت اتر پردیش کا ہے۔ ٹارگیٹ ایک  مرکزی سرکاری ی دائرہ کار کی یونٹ  ہے اور اس کا انتظامی کنٹرول وزارت توانائی، حکومت ہند کے تحت ہے۔

            سی سی آئی نے ایکٹ کے سیکشن 31 (1) کے تحت انضمام کی تجویز کو منظوری دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔

U.  901ٰ


(ریلیز آئی ڈی: 1604284) وزیٹر کاؤنٹر : 126
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी