امور داخلہ کی وزارت

آرمس ایکٹ 1959 اور آرمس رولز 2016 نوٹی فائیڈ، نشانے بازوں کے


استعمال میں  آنے والے آتشیں  ہتھیاروں   گولہ بارود  کی تعداد میں  اضافہ

Posted On: 24 FEB 2020 2:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 24فروری /نشانہ بازی  بھارت میں ایک اہم   اولمپک کھیل ہے۔  بھارتی  نشانہ بازوں نے   بین الاقوامی  مقابلہ میں   بہترین    کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اسے  دھیان میں رکھتے ہوئے  وزارت داخلہ نے  آرمس ایکٹ 1959 کے تحت  جاری  نوٹی فیکیشن  کے ذریعہ    بھارتی نشانے بازوں کو   مشق کے لئے    اب خاطر خواہ مقدار میں     آتشیں ہتھیار اور گولہ بارود     پہنچانے کا التزام کیا ہے۔  وزارت داخلہ نے   12 فروری 2020 کو جاری نوٹی فکیشن کے ذریعہ   آرمس ایکٹ 1959 اور  آرمس رولز   2016 میں   ترمیم  کی ہے  تاکہ    نشانہ بازوں کے ذریعہ  استعمال  میں لائے جانے والے آتشیں  ہتھیاروں  کی تعداد  اور سالانہ    ان کی مشق کے لئے مقررہ  گولہ بارود  کی مقدار میں اضافہ کیا جاسکے۔  ان التزامات سے   نشانے بازی  کی   ان کی مشق میں    بڑی مدد  ملے گی۔ 

نئے ضابطوں  کے مطابق اب بین الاقوامی   تمغہ  جیتنے والی/نشانہ بازوں کو کل 12 تک اضافی اسلحہ رکھنے کی   رعایت دی گئی ہے۔  پہلے   یہ رعایت 7 تک تھی۔  اگر   کوئی نشانہ باز    کسی ایک  مقابلے کے لئے   شہرت کرتا ہے تو وہ  زیادہ سے زیادہ 8 (پہلے چار) اگر کوئی   نشانے باز  دو مقابلوں کے لئے   شہرت رکھتا ہے  تو وہ   زیادہ سے زیادہ  10 (پہلے 7)  اور اگر کوئی نشانے باز   دو سے زیادہ  مقابلوں کے لئے  شہرت رکھتا ہے  تو اسے زیادہ سے زیادہ  12 (پہلے 7)آتشیں ہتھیار رعایتی زمرے میں    رکھ سکتا ہے۔ جونیئر  ٹارگیٹ شوٹر /ابھرتا ہوا   شوٹر   کو اب   کسی بھی زمرے کے   دو  (پہلے 1) ہتھیار رکھنے کی    اجازت ہوگی۔  اس التزام کے بعد   کھلاڑی   طرح طرح کے  ہتھیاروں سے مشق کرسکیں گے۔  ان رعایتی زمروں میں آنے والے  ہتھیاروں  کے علاوہ بھی  کھلاڑی  دو ہتھیار ،آرمس  ایکٹ 1959 کےتحت  ایک عام شہری کی حیثیت سے   رکھ سکتے ہیں۔  اسی طرح سے   آرمس  رولز  2016 کے  رول 40 میں ترمیم کرکے کھلاڑیوں  کو مشق کے لئے   ایک سال کے دوران   کئےجاسکنے والے گولہ بارود کی مقدار میں بھی   کافی اضافہ کیا گیا ہے۔   نئے ضابطوں کے مطابق اب    22. ایل آر  رائفل  /پستول کے لئے   ایک ہزار کی جگہ   پانچ ہزار   ، دوسری طرح  کی پستول   /ریوالور کے لئے  600 کی جگہ پر 2000 اور شاٹ گن  کیلیبر کے لئے  500 کی جگہ پر 5 ہزار  گولہ بارود   خریدا جاسکتا ہے۔

 اس کے علاوہ  وزارت  نے   آرمس ایکٹ 1959یعنی  آرمس  (ترمیمی) ایکٹ 2019  میں   ترمیم کرکے   آرمس رولز  2016 میں کچھ دیگر  ضروری  تبدیلیاں بھی کی ہیں۔ ان ترمیمات کے  تحت یہ بھی واضح کیا گیا ہے  کہ  بھارتی شہریوں کو   نوادرات  کے زمرے میں  آنے والے   چھوٹے ، ہتھیار حاصل کرنے یا انہیں  قبضے میں لینے کے لئے  لائسنس کی ضرورت نہیں ہوگی۔  تاہم   ایسے  ہتھیاروں  استعمال   ، انہیں  لانے لے جانے   کے لئے  مناسب   لائسنس کی ضرورت ہوگی۔ اس طرح کے ضروری لائسنس میں اندراج کے بغیر  ہولڈر کو ان کے استعمال کے لئے گولہ بارود فروخت  نہیں کیا جائے گا۔  

قابل ذکر ہے کہ    آرمس  (ترمیمی) ایکٹ 2019  التزامات کے تحت   کسی  شخص کے ذریعہ   رکھے جانے والے  آتشیں ہتھیاروں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو تین سے کم کرکے    دو کردیا گیا ہے۔ جن افراد کے پاس   لائسنس پر تین  آتشیں ہتھیار ہیں ، انہیں اپنا کوئی   بھی ایک ہتھیار  13 دسمبر 2020 تک   قانون میں دیئے گئے   التزام کےمطابق جمع کرنے کی   سہولت دی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔م م۔   ن  ا۔

U- 891


(Release ID: 1604198) Visitor Counter : 243


Read this release in: Bengali , English , Hindi