اسٹیل کی وزارت

جناب دھرمیندر پردھان نے جاپان کی فولاد کی صنعت کا خیر مقدم کیا ہے


جناب پردھان نے بھارت میں مزید سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کی دعوت دی ہے

Posted On: 24 FEB 2020 2:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،24؍فروری،فولاد اور پٹرولیم نیز قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج یہاں ایک ورکشاپ میں شرکت کی، جس کا موضوع تھا‘ اِن ایبلنگ پروسیجرس فار اِنکریز آف اسٹیل یوسیج فار دی گروتھ آف اکنامی’ اس  ورکشاپ کا مقصد اہم ساجھیداروں کے درمیان تبادلۂ خیال کرنا تھا تاکہ معیشت کی ترقی کے لئے تعمیر اور بنیادی ڈھانچے جیسے  شعبوں میں فولاد کے استعمال کو اورزیادہ بڑھانا ہے۔ ورکشاپ کا اہتمام فولاد کی وزارت نے  اقتصادیات، تجارت اور صنعت کی وزارت کے تحت کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹریز (سی آئی آئی) اور جاپان کی  بیرون ملک تکنیکی تعاون اور دیر پا  شراکت داری کی ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر کیا ہے۔ بھارت میں متعین جاپان کے سفیر ہِز ایکسی لینسی جناب  ستوشی سزوکی نے بھی ورکشاپ میں شرکت کی۔

 

DHARMENDRA-1image0012RBV.jpg

 

افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب پردھا ن نے فولاد کے استعمال کو بڑھانے کی خاطر بھارت اور جاپان کے درمیان تعاون پر توجہ مرکوز کی۔ 5 ٹریلین ڈالر معیشت کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کو اجاگر کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سی پالیسی اصلاحات  اور پردھان منتری آواس یوجنا، ہر گھر جَل یوجنا جیسے حکومت کے اقدامات  نے ریلوے اور سڑکوں کی تعمیر میں بے مثال تیزی پیدا کی ہے۔ اس کے علاوہ گیس پر مبنی معیشت  کے قیام، زرعی مصنوعات کو اسٹور کرنے کی نئی سہولتوں کے قیام اور بہت سی دیگر کوششوں  کی بدولت فولاد کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوگا۔

بھارت کے فولاد کے شعبے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ بڑی مارکٹ، پالیسی اصلاحات، خام مال کی بہتات کے ساتھ بھارت فولاد کے شعبے میں دنیا بھر میں سرمایہ کاری کا  انتہائی پرکشش مرکز بن گیا ہے۔ جاپان کی ٹیکنالوجیکل مہارت کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے جاپان کی صنعت کو دعوت دی کہ وہ بھارت میں سرمایہ کاری کرے اور ملک میں فولاد کی بڑھتی ہوئی مانگ اور روزگار کے مواقع پیدا ہونےسے سامنے آنے والے امکانات میں شراکت داری کے لئے بھارت کے ساتھ ٹیکنالوجی کی منتقلی کی ساجھیداری کرے۔

 

جناب پردھان نے یہ بھی کہا کہ  اگلے 20 برسوں میں بھارت یقینی طور پر پوری دنیا میں توانائی کی سب سے بڑی مارکٹ بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی کے بنیادی دھانچے کی تشکیل میں 60 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 16000ہزار کلو میٹر طویل گیس پائپ لائن کے اضافے سےفولاد کی مانگ میں مزید اضافہ ہوگا۔

 

DHARMENDRA-2image0023H3O.jpg

 

اس موقع پرتقریر کرتے ہوئے فولاد کے وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے نے کہا کہ فولاد، کسی بھی جدید معیشت کی ترقی میں بے حد اہمیت رکھتا ہے اور اسے صنعتی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے  بنیادی ڈھانچوں کو ترقی دینے میں فولاد کے استعمال کا ذکر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی وزارت سرکاری پروجیکٹوں میں فولاد کے استعمال کو بڑھانے کے لئے دیگر وزارتوں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔ جناب کلستے نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے ورکشاپوں سے اس شعبے سے پرے بھی روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

DHARMENDRA-3image0036GAT.jpg

 

اس ورکشاپ پر پالیسی سازوں، بڑے سرکاری ملازمین فولاد کے سرکاری ملکیت کے اداروں، اس سے ملحقہ فولاد تیار کرنےوالوں ، ثانوی سطح کے فولاد تیار کرنے والوں، بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے والوں، سامان تیار کرنے والوں ، استعمال کرنے  والی تنظیموں  ، ماہرین تعلیم، فولاد سے متعلق مشیروں اور دیگر بہت سے اہم افراد نے شرکت کی۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

 

 (م ن-  ج   -ک  ا)

U- 888


(Release ID: 1604170)
Read this release in: English , Hindi