وزارت دفاع

ریئر ایڈمرل سنجے۔جے سنگھ نے نیول وار کالج، گوا کے کمانڈنٹ کا عہدہ سنبھال لیا

Posted On: 20 FEB 2020 6:25PM by PIB Delhi

نئی دلّی، 20 جنوری /  ریئر ایڈمرل سنجے جسجیت سنگھ، اے وی ایس ایم، این ایم نے 18 فروری، 2020 کو پُر وقار نیول وار کالج (این ڈبلیو سی)، گوا کے کمانڈنٹ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔  موصوف نے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران متعدد آپریشنل، ٹریننگ اور اسٹاف تقرریوں پر فرائض انجام دیئے ہیں۔ اس تقرر سے قبل موصف مغربی بیڑے کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ تھے۔بھارتیہ بحریہ کے  2009 کے میری ٹائم ڈاکٹرائن، حکمت عملی پر مبنی رہنمائی سے ٹرانسفارمیشن، 2015، اور انڈین میری ٹائم سیکورٹی اسٹریٹجی، 2015، متعدد پروسٹ گریجویٹ اسٹڈی پروگرام مکمل کئے ہیں جن میں مدورائی یونیورسٹی سے ڈیفنس اور اسٹریٹجک اسٹیڈیز میں  ایم ایس سی اور ایم فل، کنگس کالج، لندن سے ڈیفنس اسٹڈیز میں ایم اے (ہسٹری)، اور ممبئی یونیورسٹی سے  ایم فل (پولیٹیکل سائنس) اور پی ایچ ڈی (آرٹس) شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔

U.   857ٰ



(Release ID: 1603924) Visitor Counter : 157


Read this release in: English , Hindi