ریلوے کی وزارت
ہندوستانی ریلوے نے نیشنل ریل ٹرانسپورٹیشن انسٹی ٹیوٹ میں برمنگھم یونیورسٹی کے ساتھ مشترکہ تحقیقی اقدامات اور تدریسی پروگراموں کو شروع کرنے کا اعلان کیا
وزارت ریلوے نے اگلی نسل کے نقل وحمل کے نظاموں کے لئے امتیازی مرکز کے قیام کیلئے برمنگھم یونیورسٹی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے تھے
Posted On:
20 FEB 2020 8:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔20؍فروری۔ریلوے بورڈ کے چیئرمین جناب ونود کمار یادو اور برمنگھم یونیورسٹی کے چانسلر لارڈ کرن بلیموریا نے نیشنل ریل ٹرانسپورٹیشن انسٹی ٹیوٹ (این آر ٹی آئی) کے ذریعے تعلیمی سال 21-2020 میں ریلوے سسٹمس انجینئرنگ اور انٹیگریشن میں ایک مشترکہ ماسٹر پروگرام شروع کرنے کااعلان کیا ہے۔ ممبر ٹریکشن جناب راجیش تیواری اور ریلوے بورڈ کے دیگر سینئر افسران ، برمنگھم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سر ڈیوڈ ایسٹ ووڈ اور فیکلٹی ارکان کے ہمراہ اس موقع پر موجود تھے۔
ریلوے بورڈ کے چیئرمین جناب ونود کمار یادو نے کہا کہ یہ عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی کا خواب تھا کہ ایسی ریلوے یونیورسٹی کو ترقی دی جائے جو نقل وحمل کے تمام پہلوؤں کو دیکھ سکتی ہے۔ پچھلے چند سالوں میں ریلوے کے ذریعے تبدیلی کا بہت سارا کام ہوا ہے۔ توجہ ریلوے کی صلاحیت کو بڑھانے اور اس کی تجدیدکاری پر مرکوز کی گئی ہے۔ ہندوستانی ریلوے برمنگھم یونیورسٹی کے ساتھ ایک طویل مدتی وابستگی کامنتظر ہے۔
وائس چانسلر سر ڈیویڈ ایسٹ ووڈ نے کہا کہ برمنگھم یونیورسٹی کو ہندوستانی ریلوے کے ساتھ کام کرنے کیلئے خوشی ہے۔ برمنگھم یونیورسٹی کا اعلیٰ معیار کے پروگراموں کو فراہم کرنے میں ایک ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے ہندوستانی ریلوے کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے پر اظہار تشکر کیا۔
وہ پروگرام جسے شروع کیا گیا ہے اس کے نتیجے میں دوہر ی ایم ایس سی ملے گی۔ اس میں این آر ٹی آئی کے طلباء ہر ایک ادارے میں ایک سال تعلیم حاصل کرنے کے بعد دونوں اداروں سے دو پوسٹ گریجویٹ ڈگری حاصل کر سکیں گے۔ اس سے پروگرام کے کچھ ماڈل کے لئے لچک بھی فراہم ہوگی اور یہ پروگرام پوسٹ گریجویٹ کی شکل میں آن لائن فراہم کیا جائیگا اور این آر ٹی آئی میں برمنگھم یونیورسٹی فیکلٹی کے ذریعے انڈر گریجویٹ تدریس کے ذریعے مدد فراہم کریگا۔ اس اقدام سے این آر ٹی آئی کے طلباء کو فائدہ ملے گا کیوں کہ انہیں برمنگھم سینٹر اور ریلویز ریسرچ اینڈ ایجوکیشن (بی سی آر آر ای) میں ریلوے نظاموں میں عالمی سطح کی مہارت اور سہولتوں تک ان کی رسائی فراہم کی جائے گی۔ بی سی آر آر ای سے یہ توقع بھی کی جاتی ہے کہ وہ ہندوستان کے نقل وحمل کے شعبے میں گراں قدر بصیرت حاصل کریگا اور ملک میں متعلقہ تحقیق اور ترقی کے اُمور میں شامل ہوگا۔
یہ اقدام اگلی نسل کے نقل وحمل کے نظاموں کیلئے امتیازی مرکز کے تحت شروع کیا گیا ہے ۔ ان کا قیام 18 دسمبر 2019 کو برمنگھم یونیورسٹی کے ساتھ نیشنل ریل ٹرانسپورٹ انسٹی ٹیوٹ کے درمیان ایک مفاہمت نامے کے ذریعے عمل میں آیا تھا۔
اس سے پہلے دن کے دوران برمنگھم یونیورسٹی کے اساتذہ نے ای ٹی سی ایس سطح ٹو سنگلنگ پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں ویڈیو لنک کے ذریعے ریلوے بورڈ، شمالی ریلوے ، ریل ٹیل اور دیگر زون ریلویز کے افسران نے شرکت کی تھی۔ شمالی سینٹرل ریلوے کے جھانسی-بینا سیکشن پر ای ٹی ایس سطح 2 کے ساتھ لائن صلاحیت میں بہتری کے تجزیہ سے متعلق تحقیقی منصوبے میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ یہ مفاہمت نامے کے تحت پہلا باضابطہ منصوبہ ہوگا جو برمنگھم ریلوے سیمولیشن سوٹ کا استعمال کرتے ہوئے این سی آر کے جھانسی-بینا سیکشن کا مشترکہ سنگلنگ اور آپریشنز پر مبنی نقل تیا رکریگا۔
نیشنل ریل ٹرانسپورٹ انسٹی ٹیوٹ کے بارے میں
نیشنل ریل ٹرانسپورٹ انسٹی ٹیوٹ کا قیام ایک ڈیمڈ یونیورسٹی کے طور پر عمل میں آیا ہے اور یہ سال 2018 سے چل رہاہے۔ مختلف مضامین میں اسکولوں اور محکموں کے علاوہ این آر ٹی آئی کا مقصد بین مضامین امتیازی مراکز کو ڈیولپ کرنا ہے جس سے نقل وحمل کے شعبے میں تحقیق اور تعلیم کو فروغ دیا جائیگا۔ این آر ٹی آئی کی حکمت عملی نصاب ، تحقیقی پروجیکٹ اور تعلیمی پروگرام تیار کرنے سے متعلق باہمی اشتراک کیلئے ادارہ جاتی شراکت داری کے ذریعے سرکردہ عالمی اداروں سے دنیا بھر کی بہترین مہارت حاصل کرنے پر مرکوز ہے۔ مزید تفصیلات اس ادارے کے بارے میں www.nrti.edu.inپر دستیاب ہیں۔
برمنگھم یونیورسٹی کے بارے میں
برمنگھم یونیورسٹی ، برمنگھم سینٹر فار ریلوے ریسرچ اینڈ ایجوکیشن (بی سی آر آر ای) کا مرکز ہے جس میں 150 سے زائد ماہرین تعلیم ، محققین اور پیشہ ورانہ خدمات کے عملے ہیں ، جو عالمی ریل صنعت کو عالمی معیار کی تحقیق ،تعلیم اور قیادت فراہم کرتے ہیں۔ بی سی آر آر ای یوروپ میں ریلوے تحقیق اور تعلیم کیلئے یونیورسٹی پر مبنی سب سے بڑا مرکز ہے جو اعلیٰ تعلیم کے پروگراموں ، ماحولیاتی تبدیلی میں تحقیق اور اختراعات ، ایروڈائنامکس اور انٹرنیشنل بینچ مارکنگ ، پاور سسٹمس اور انرجی یوز ، ریلوے کنٹرول اینڈ آپریشنز سمیولیشن کے ساتھ دنیا کی سرکردہ نئی ٹیکنالوجیز تیار کرنے میں مصروف عمل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-859
(Release ID: 1603913)
Visitor Counter : 116