وزارت خزانہ

سی جی ایس ٹی ونگ نے دلّی میں 214 کروڑ روپئے سے زائد کے ٹیکس فراڈ کا پردہ فاش کیا


ایک شخص کو گرفتار کیا گیا، عدالتی حراست میں بھیجا گیا

Posted On: 19 FEB 2020 8:59PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی، 19 جنوری / مشرقی دلّی کے کمشنریٹ کے سی جی ایس ٹی کے چوری مخالف دستے نے بوگس فرموں کی جعلی رسیدوں کے ذریعہ ٹیکس چوری کا پردہ فاش کیا ہے۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزمان جعلی رسیدوں کے لئے  بوگس ای۔ وے بل تیار کیا کرتے تھے۔ اس فرضی لین دین میں زائد از 335 ادارے ملوث ہیں اور 214.74 کروڑ روپئے کی جعلی رسیدیں شامل ہیں جن کے ذریعے 38.05 کروڑ روپئے کی ٹیکس چوری کی گئی ہے۔

            اس سلسلے میں 19 فروری، 2020 کو ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے اور 14 دن کی عدالتی حراست میں ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے ۔

            اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

۔۔۔۔۔۔

U.   842ٰ

20.02.2020

 


(Release ID: 1603822) Visitor Counter : 87
Read this release in: Hindi , English