قانون اور انصاف کی وزارت

کابینہ نے 3سال کی مدت کیلئے 22ویں ہندوستانی لا کمیشن کی تشکیل کو منظوری دی

Posted On: 19 FEB 2020 4:41PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،19؍فروری،وزیراعظم جناب نریندر مودی کے زیرصدارت مرکزی کابینہ نے سرکاری گزٹ میں تشکیل  کے آرڈر کی اشاعت کی تاریخ سے 3 سال کی مدت کےلئے 22ویں ہندوستانی  لا کمیشن کو منظوری دی ہے۔

فوائد:

حکومت کو قانون کے مختلف پہلوؤں سے متعلق ایک ماہر ادارے کی سفارشات کا فائدہ ملے گا، جو اس کے کام کاج کی شرطوں کے مطابق اس کے مطالعہ اور سفارشات کےلئے کمیشن کے سپرد ہیں۔ لا کمیشن مرکزی حکومت کے ذریعہ  اسے سونپے گئے یا ازخود   نوٹس پر  قانون میں تحقیق کرے گا اور اس میں اصلاحات کرنے  اور نئے قوانین بنانے کےلئے ہندوستان میں موجودہ قوانین کا جائزہ لے گا۔یہ کارروائیوں میں تاخیر کو ختم کرنے، معاملات کو تیز رفتاری سے نمٹانے اورقانونی چارہ جوئی وغیرہ کی لاگت میں کمی وغیرہ کے لئے انصاف کی فراہمی کے نظام میں اصلاحات لانے کے لئے مطالعات اور تحقیق بھی کرے گا۔

ہندوستان کا لاکمیشن منجملہ دیگر چیزوں کے:-

  • ایسے قوانین کی نشاندہی کرے گا، جن کی اب ضرورت یا موزونیت نہیں ہے اور انہیں فوری طورپر ختم کیا جا سکتا ہے۔
  • ریاستی پالیسی کے رہنما اصولوں کی روشنی میں موجودہ قوانین کی جانچ کرے گااوربہتری اور اصلاحات کے طریقوں کی سفارش کرے گا اور ایسے قوانین کا مشورہ دے گا، جو رہنما اصولوں کو نافذ کرنے  اور آئین کی تمہید میں  طے کردہ مقاصد کے حصول کے لئے ضروری ہو سکتے ہیں۔
  • قانون اور عدالتی انتظامیہ سے متعلق کسی بھی موضوع پر حکومت کو اپنے نظریات و خیالات سے آگاہ کرے گا۔
  • کسی بھی بیرونی ملک کو تحقیق کی فراہمی کےلئے درخواستوں پر غور کرے گا، جسے قانون و انصاف کی وزارت (قانونی امور کے محکمہ) کے ذریعہ  اسے  سپرد کیا گیا ہے۔
  • ایسے تمام اقدامات کرے گا،  جوغریبوں کی خدمت میں قانون اور قانونی عمل کے لئے ضروری ہو سکتے ہیں۔عام اہمیت والے مرکزی ایکٹ پر نظرثانی کرے گا تاکہ انہیں آسان بنایا جا سکے اور ابہام عدم مساوات کو دور کیاجا سکے۔

اپنی سفارشات کو حتمی شکل دینے سے پہلے کمیشن نوڈل وزارت ؍ محکمہ اور ایسے دیگر اسٹیک ہولڈرسے صلاح و مشورے کرے گا، اس مقصد کے لئے جو بھی ضروری سمجھے۔

پس منظر:

ہندوستانی  لا کمیشن ایک غیر آئینی ادارہ ہے، جسے حکومت ہند وقتاً فوقتاً تشکیل دیتی ہے۔ اس کمیشن کی تشکیل بنیادی طورپر 1955 میں  کی گئی تھی اور ہر تین سال بعد اس کی دوبارہ تشکیل کی جاتی ہے۔ 21ویں ہندوستانی  لا کمیشن  کی مدت کار 31؍اگست 2018 تک تھی۔

22ویں لا کمیشن کی تشکیل 3 سال کی مدت کے لئے سرکاری گزٹ میں اس کے آرڈر کی اشاعت کی تاریخ سے کی جائے گی۔یہ ان ارکان پر مشتمل ہوگا۔

  • ایک کل وقتی چیئرپرسن۔
  • 4کل وقتی ارکان، (بشمول ممبر-سکریٹری)
  • سکریٹری، قانونی امور کے محکمہ بہ لحاظ منصب رکن کے طور پر۔
  • سکریٹری، قانون سازی محکمہ بہ لحاظ منصب رکن کے طور پر اور
  • جزوقتی  5ارکان سے زائد نہیں۔
  •  

 

 (م ن-  ن ا  -ک  ا)

U- 833



(Release ID: 1603715) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu