وزارت خزانہ
بالواسطہ ٹیکسوں اور کسٹمز کے مرکزی بورڈ نے برآمدی اشیا کے ضلع وار اعدادوشمار یا نقطہ آغاز کی تفصیل جمع کرنے کا کام شروع کیا
Posted On:
17 FEB 2020 12:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی 17 فروری 2020 ۔اضلاع کو برآمداتی مراکز میں تبدیل کرنے کے وزیراعظم جناب نریندرمودی کے مقصد کے پیش نظر بالواسطہ ٹیکسوں اور کسٹمز کے مرکزی بورڈ (سی بی آئی سی )نے برآمداتی اشیا کے ضلع وار اعدادوشمار یا نقطہ آغاز کی تفصیل جمع کرنے کا کام شروع کردیا ہے ۔ اس خیال کی گونج حال ہی میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی بجٹ تقریر میں بھی سنائی دی تھی۔ برآمداتی اعلانات سے متعلق اضافی معلومات برآمدات کے لئے ہرایک ضلع کی اہمیت کے بارے میں پالیسی سازوں کو کلیدی شماریاتی مادخل فراہم کرائے گی اور مقامی صلاحیت میں اضافے کے لئے اسی کے مطابق پالیسیاں تیار کرنے میں مد د کرے گی۔
اس کے علاوہ برآمدات سے متعلق اعلانات میں اب پارٹنر ممالک کو برآمدات کے لئے ہندوستان کے آزاد اورترجیحاتی تجارتی معاہدے ( ایف ٹی ایز / پی ٹی ایز ) معاہدے حاصل کرنے کے خواہشمند برآمد کاروں کے اعلانات بھی شامل ہیں۔ اس سے ہندوستانی برآمدکاروں کے ذریعہ ایف ٹی اے / پی ٹی اے کے تحت حاصل کئے گئے فائدوں سے متعلق اہم اعداوشمار بھی حاصل ہوسکیں گے اور اس سے حکومت کو ملک کے بہترین مفاد میں ہندوستان کی خارجہ تجارتی پالیسی تیار کرنے میں مدد ملے گی۔
اس کے علاوہ سی بی آئی سی نے اب یہ ضروری قرار دیا ہے کہ ہرایک جی ایس ٹی رجسٹرڈ درآمد کار اور برآمدکار اپنی درآمد ات اور برآمدات سے متعلق اعلانات میں اپنی جی ایس ٹی آئی این درج کریں ۔اس سے نہ صرف ٹیکس دہندگان کو آئی ٹی سی کریڈٹ اور آئی جی ایس ٹی ریفنڈ کا دعوی ٰ کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے جعل سازی کا مقابلہ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
سی بی آئی سی کے مذکورہ بالا اقدامات سے پالیسی سازوںکو اعدادوشمار سے متعلق فیصلے کرنے میں مدد ملے گی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
U-791
(Release ID: 1603402)
Visitor Counter : 109