کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت میں تھوک قیمتوں کا عدد اشاریہ(بنیاد:100=12-2011) ماہ جنوری 2020 کا جائزہ

Posted On: 14 FEB 2020 12:03PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 14؍فروری۔

ماہ جنوری 2020ء کےلئے تمام اشیاء (بنیاد: 100=12-2011)  کی تھوک قیمتوں کے عدد اشاریہ میں 0.1 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا،جس کے نتیجے میں یہ اضافہ پچھلے ماہ کے 122.8 فیصد (عبوری) سے بڑھ کر 122.9 فیصد (عبوری) ہوگیا۔

افراط زر

تھوک قیمتوں کے عدد اشاریے کی بنیاد پر سالانہ افراط زر کی شرح ماہ جنوری 2020ء  کے مہینے میں 3.1 فیصد (عبوری) رہی ، جبکہ گزشہ مہینے میں اس کی شرح 2.59 فیصد (عبوری)تھی۔ اور گزشتہ سال اسی مہینہ میں یہ شرح 2.76 فیصد رہی تھی۔ مالی سال میں اب تک بلڈ اَپ افراط زر کی شرح 2.50 فیصد رہی، جبکہ گزشتہ برس اسی مدت میں یہ شرح 2.49 فیصد رہی تھی۔

اہم ساز و سامان کے گروپوں سے متعلق افراط زر کی شرح ضمیمہI-  اور ضمیمہII-  میں دی گئی ہے۔

بنیادی اشیاء (وزن 22.62فیصد )

ساز و سامان کے اس بڑے گروپ کے اشاریئے میں افراط زر کی شرح 1.1 فیصد کی کمی کے ساتھ 147.2 فیصد (عبوری) ہوگئی ، جبکہ گزشتہ ماہ میں یہ شرح 148.8 (عبوری) رہی تھی۔ مذکورہ ماہ کے دوران جن گروپوں اور اشیاء کی قیمتوں میں تبدیلیاں درج کی گئیں وہ حسب ذیل ہیں:

خوردنی اشیاء کے اشاریہ میں گزشتہ ماہ کے 162.5 فیصد کی سطح سے 1 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ 160.8 فیصد (عبوری ) ہو گئی۔ وہ اشیاء جن کی وجہ سے شرح میں اضافہ ہوا ہے، ان میں پھلوں، سبزیوں اور چائے کی قیمتوں میں (7فیصد)، ارہر (2فیصد)، بیف اور بھینس کے گوشت، خنزیر کے گوشت اور چنے کی دال کی قیمتوں میں (1 فیصد) کا اضافہ ہے ۔ تاہم پان کے پتوں کی قیمتوں میں (9 فیصد)، سمندری مچھلی (7 فیصد)، باجرا (4 فیصد)، مسور اور مٹر ؍ چاولی (3 فیصد)، اُرد، مکّا، جو، انڈا، گیہوں، پالٹری چکن، خوشبودار و ذائقہ دار اشیاء و مصالحہ جات (2 فیصد)، دیہی مچھلی، مونگ، بکرے کے گوشت اور دودھ کی قیمت میں (1 فیصد) کا اضافہ ہوا ہے۔

غیر غذائی اشیاء کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 1.4 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور یہ گزشتہ ماہ کے 134.8 (عبوری) سے گھٹ کر 132.1 (عبوری) ہوگیا۔ اس اضافہ کی وجہ گل پروری کی قیمت میں (19فیصد)، ارنڈی کے بیج اور خام چمڑے کی قیمت میں (1 فیصد) کا اضافہ ہے۔ تاہم سویابین کی قیمت میں (5 فیصد)، السی، زعفران(کارڈی بیج)، خام ربڑ، گنوار اور سرسوں کے بیج، خام جوٹ، گڑ بیج، خام ریشم، تل (جنجلی سیڈ) (2 فیصد)، ناریل کے ریشے، کوئیر فائبر، مونگ پھلی کے بیج، نائجر بیج اور کھال (خام) کی قیمت میں (1 فیصد) کا اضافہ ہوا ہے۔

معدنیات گروپ کے عدد اشاریہ میں 7.2 فیصد کی کمی آئی ہے اور یہ گزشتہ ماہ کے 153.6فیصد (عبوری) سے کم ہوکر 142.6 فیصد (عبوری) ہوگیا۔ اس کمی کی وجہ خام میگنیز (20 فیصد)، کاپر کنسنٹریٹ (12 فیصد)، خام لوہا (5 فیصد) کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ تاہم لیڈ کنسنٹریٹ  اور چونا پتھر کی قیمتوں میں (1 فیصد) کا اضافہ ہوا ہے۔

خام پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے گروپ کے اشاریہ میں 2.7 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ ماہ کے 86.0 (عبوری) سے بڑھ کر 88.3 (عبوری) ہوگیا۔ ایسا خام پٹرولیم (4فیصد) کی قیمت میں اضافہ کے سبب ہوا۔

ایندھن اوربجلی (وزن 13.15فیصد )

اس بڑے گروپ کے عدد اشاریہ میں 1.4 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ ماہ کے 101.3 (عبوری) سے بڑھ کر 102.7 (عبوری) ہوگیا۔جن گروپوں اور اشیاء میں اس مہینے کے دوران اتار چڑھاؤ آئے وہ مندرجہ ذیل ہیں:

معدنیاتی تیلوں کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 2.5 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ ماہ کے 91.2 فیصد (عبوری) سے بڑھ کر 93.5 فیصد (عبوری) ہوگیا۔اس کمی کی وجہ فرنیس آئل (23 فیصد)، نیفٹا، اے ٹی ایف اور ایل پی جی کی قیمتوں میں (3 فیصد)، ایچ ایس ڈی (2 فیصد) اور مٹی کے تیل (1 فیصد) کی قیمت میں اضافہ ہے۔ تاہم بیٹومین کی قیمت میں (4 فیصد) کی کمی واقع ہوئی۔

تیارشدہ مصنوعات (وزن 64.23 فیصد)

اس بڑے گروپ کے عدد اشاریہ میں(0.4فیصد) کا اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ ماہ کے118.0 فیصد(عبوری) سے بڑھ کر 118.5 فیصد (عبوری) پر رہا۔  جن گروپوں اور اشیاء میں اس مہینے کے دوران اتار چڑھاؤ آئے وہ مندرجہ ذیل ہیں:

گزشتہ مہینے کیلئے غذائی اشیاء کی تیاری کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 1.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔ یہ گزشتہ ماہ کے 136.6 (عبوری) سےبڑھ کر 138.2 (عبوری) پر آگیا، جس کی وجہ پام آئل  (10 فیصد)، سرسوں کا تیل اور میکرونی مینوفیکچر، نوڈلز، افریقی کھانا اور اسی طرح کی اناج سے بنی ہوئی اشیاء (7 فیصد)، دیگر قسم کے گوشت، محفوظ؍ڈبہ بند، سویابین تیل، گندم کا چوکر اور گڑ (4 فیصد)، کپاس کے بیج کے تیل، گھی اور بناسپتی (3 فیصد)، بگاسی، دودھ پاؤڈر، چاول کے چوکر کا تیل (رائس بران آئل) (2 فیصد)، کھانے کے لئے تیار ڈبہ بند غذائی اشیاء کی مینوفیکچرنگ، مرغ ؍ بطخ، تازہ ؍ منجمد کیا ہوا، بیکری مصنوعات، مصالحہ جات (بشمول ملے جلے مصالحے)، سوجی (راوا)، میدہ، چینی، گندم کا آٹا، آئس کریم کی قیمتوں میں (1 فیصد) کا اضافہ رہا ہے، تاہم ڈبہ بند چائے کی قیمت میں (7 فیصد)، باسمتی چاول (3 فیصد)، تیل کے تیل، کافی پاؤڈر، ڈبہ بند اور محفوظ شدہ مچھلی، خول دار اشیاء اور گھونگھے سے بنی چیزوں، راب، شہد، چاکلیٹ، شکر سے بنی ہوئی چیزوں، اسٹارچ اور اسٹارچ سے تیار مصنوعات (2 فیصد)، چاول، غیر باسمتی اور چاول سے تیار مصنوعات کی قیمتوں میں (1 فیصد) کی کمی واقع ہوئی ہے۔

مشروبات  کی تیاری کے گروپ سے متعلق  عدد اشاریہ میں 0.5 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ ماہ کے 123.4 (عبوری) سے   بڑھ کر 124.0 (عبوری) ہوگیا۔ اس اضافہ کی وجہ ریکٹیفائڈ اسپرٹ (3 فیصد)، اریٹیڈ ؍سافٹ ڈرنکس (کنسنٹریٹس سمیت) اور دیسی شراب کی قیمتوں میں (1 فیصد) کا اضافہ ہے،تاہم شراب کی قیمت میں (1  فیصد) کی کمی واقع ہوئی۔

تمباکو مصنوعات کی تیاری سے متعلق گروپ کے اشاریہ میں 1.2 فیصد کی کمی آئی اور یہ گزشتہ ماہ کے 152.9 (عبوری) سے  کم ہوکر 151.0 (عبوری) ہوگیا۔ ایسا دیگر تمباکو مصنوعات کی قیمتوں میں (4 فیصد) کی کمی کی وجہ سے ہوا۔تاہم بیڑی کی قیمت میں (1 فیصد) کا اضافہ ہوا۔

کپڑے کی تیاری میں 0.4 فیصد کی کمی آئی اور یہ گزشتہ ماہ کے116.9 (عبوری) سےکم ہوکر 116.4 (عبوری) رہ گیا، جس کی وجہ  کاٹن دھاگہ اور دیگر کپڑوں کی قیمتوں میں  (1 فیصد) کی کمی ہے، تاہم اون کے دھاگوں کی قیمت میں (1 فیصد) کا اضافہ ہوا۔

ملبوسات کی تیاری کے گروپ میں 0.8 فیصد کی کمی واقع ہوئی، جو کہ گزشتہ ماہ 139.1 فیصد کے مقابلے میں 138.0 فیصد ہے۔ ایسا ملبوسات (بنے ہوئے)کپڑوں کی قیمت میں (1 فیصد) اضافے کے سبب ہوا۔اس میں فر والے ملبوسات شامل نہیں ہیں۔

چمڑے اور متعلقہ مصنوعات کی تیاری  کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 0.5 فیصد کی کمی واقع ہوئی اور  یہ گزشتہ ماہ کے 118.9 (عبوری) کے مقابلے 118.3 (عبوری) ہوگیا۔ ایسا کروم ٹینڈ چمڑا، چمڑے کے جوتے، چمڑے کے بیلٹ اور چمڑے کے دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے سبب ہوا، تاہم ویجیٹیبل ٹینڈ لیدر(2فیصد)، بگھی کے گھوڑے کی زین، ساز و سامان اور دیگر متعلقہ اشیاء، سفری سامان، ہینڈ بیگ، آفس بیگ، پلاسٹک ؍ پی وی سی چپل اور  کینوس  جوتوں کی قیمتوں میں (1 فیصد) کا اضافہ ہوا ہے۔

کاغذ اور کاغذ سے بنے مصنوعات کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 0.3 فیصد کی کمی آئی ہے  ۔ یہ گزشتہ ماہ  کے119.5 (عبوری)سے گھٹ کر 119.1(عبوری)پر آگئی ہے ۔ایسا پلپ بورڈ،میپ لیتھو پیپر، نیوز پرنٹ اور پوسٹر پیپر (2 فیصد)، کورگیٹیڈ شیٹ باکس، طباعت اور لکھنے کے کام آنے والے کاغذ، کارڈ بورڈ، برسٹل پیپر بورڈ اور لمینیٹڈ پلاسٹک شیٹ کی قیمتوں میں (1 فیصد) کی کمی کے سبب ہوا ہے۔ تاہم بیس پیپر (4 فیصد)، کرافٹ پیپر اور پیپر کے کارٹون ؍ باکس کی قیمتوں میں (2 فیصد) کا اضافہ ہوا ہے۔

ریکارڈیڈ میڈیا کی چھپائی اور دوبارہ چھپائی کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 0.8 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ یہ گزشتہ ماہ کے 150.3 (عبوری) سے بڑھ کر 151.5 (عبوری) پر پہنچ گیا۔ ایسا جرنل ؍پیریوڈیکل (3 فیصد) کے اضافہ کے سبب ہوا۔ تاہم اسٹیکر پلاسٹک  (2 فیصد)، پرنٹیڈ لیبل ؍ پوسٹر؍ کیلنڈر، پرنٹیڈ فارم اور نیوز پیپر کی قیمت میں (1 فیصد) کی کمی واقع ہوئی ہے۔

کیمیاجات اور کیمیاجاتی مصنوعات کی تیاری سے متعلق  گروپ کے عدد اشاریہ میں 0.1 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ ماہ کے 116.2 (عبوری) سے بڑھ کر ہوکر 116.3 (عبوری) ہوگیا۔ ایسا پوپلین (پی پی) (6 فیصد)، ہائیڈروجن پیراآکسائیڈ (5 فیصد)، سلفیورک ایسڈ (4 فیصد)، آرگینک سولوینٹ، پیتھالک اینہائیڈرائڈ، کیٹالسٹس اور مونوایتھائل گلائیکول (3 فیصد)، اینی لائن (بشمول پی این اے، او این اے، او سی پی این اے)، الکحل، فیٹی ایسڈ، اولیوریسن، ایمائن اور پلاسٹی سائزر (2 فیصد)، الکائیل بینزین، سوڈیم سیلیکیٹ، امونیا گیس، آرگینک کیمیکلز، ایتھائلین آکسائیڈ، زرعی کیمیاوی مرکبات، ایمونیا لیکویڈ، پالی تھیلین، ڈیٹرجنٹ کیک، واشنگ سوپ کیک؍ بار ؍ پاؤڈر، اگربتی، فاؤنڈری کیمیکل اور ٹوائلٹ صابن کی قیمتوں میں (1 فیصد) کے اضافہ کے سبب ہوا ہے۔ تاہم کیمفر یعنی کافور (8 فیصد)، ایمونیم سلفیٹ (5 فیصد)، ایڈیٹیو (3 فیصد)، ایسیٹک ایسڈ اور اس کے مشتقات، ایمونیم فاسفیٹ، ایپاکسی، لیکویڈ اور لیکویڈ ایئر  اور دیگر گیس کی مصنوعات (2 فیصد)، ایرومیٹک کیمیکلز، کاربن بلیک، وارنش (تمام اقسام)، دیگر غیرنامیاتی کیمیکلز، سوڈا ایش ؍ واشنگ سوڈا، پالسٹر فلم (میٹالائزڈ)، پالسٹر چپس یا پولی تھیلین، ٹیریپ تھالیٹ (پی ای ٹی) چپس، سپر فاسفیٹ ؍ فاسفیٹک فرٹیلائزر، دیگر، کاسٹک سوڈا (سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ)، چپکانے والی اشیاء، گوند اور چپکانے والے ٹیپ (غیرطبی) کو چھوڑکر، ڈائی ایمونیم فاسفیٹ، مکس فرٹیلائزر، ایمونیم نائٹریٹ، جراثیم کش ادویہ، لیکویڈ، ایکریلک فائبر اور ڈائی اسٹف ؍ ڈائیز بشمول ڈائی انٹرمیڈیٹس اور پگمنٹس ؍ کلر کی قیمتوں میں (1 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

فارما سیوٹیکلس، ادویاتی کیمیکل اور نباتاتی مصنوعات کی تیاری کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 0.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی اور یہ گزشتہ ماہ کے 127.9 (عبوری) کے مقابلے 127.8 (عبوری) پر آگیا۔ اس کی وجہ ایچ آئی وی کے علاج کے لئے اینٹی ریٹرو وائرل ادویہ، سمواسٹیٹن، اینٹی آکسیڈنٹس اور وائلس ؍ ایمپول، گلاس، خالی یا بھرے ہوئے کی قیمتوں میں (1 فیصد) کی کمی ہے۔ تاہم کینسر مخالف دواؤں، اینٹی پائیریٹک، اینالجیسک، اینٹی انفرامیٹری فارمولیشن، آیورویدک دواؤں اور پلاسٹک کیپسول کی قیمتوں میں (1 فیصد) کا اضافہ ہوا ہے۔

ربڑ اور پلاسٹک کی مصنوعات کی تیاری کے عدد اشاریہ میں 0.4 فیصد کی کمی آئی اور  یہ گزشتہ ماہ کے 108.3 (عبوری ) کے مقابلے 107.9 (عبوری) پرآگیا۔ اس کی وجہ ربڑ کے کپڑے ؍ چادریں، پلاسٹک بیگ، پلاسٹک کی اشیاء اور پولی پروپائلین فلم (3 فیصد)، کنویئر بیلٹ (فائبر سے تیار کردہ) اور پلاسٹک بٹن (2 فیصد)، تیار شدہ ربڑ کے اجزاء اور پرزے، پلاسٹک باکس ؍ کنٹینر، پلاسٹک بوتل، پالسٹر فلم (نان میٹالائزڈ)، ربڑ کرمب اور سائیکل ؍ سائیکل رکشہ، ٹائر کی قیمتوں میں (1 فیصد) کا اضافہ ہے۔ تاہم کنڈوم کی قیمت میں (3 فیصد)، ربڑ ٹریڈ، ٹریکٹر ٹائر، ٹوتھ برش، پلاسٹک ٹیپ اور ٹھوس ربڑ ٹائر ؍ پہیوں (2 فیصد)، تھرموکول، ایلاسٹک ویبنگ، پلاسٹک ٹیوب (لچکدار ؍ غیر لچکدار)، اوسط درجے کے اور بھاری درجے کی تجارتی گاڑیوں کے ٹائر، پی وی سی فٹنگ اور دیگر متعلقہ سامان اور مولڈیڈ سامان کی قیمتوں میں (1 فیصد) کا اضافہ ہوا ہے۔

دیگر غیر میٹالک معدنیاتی مصنوعات کے گروپ  کےعدد اشاریہ میں 0.3 فیصد کی کمی آئی اور یہ گزشتہ ماہ کے 115.8 (عبوری) سے کم ہوکر 115.5 (عبوری) ہوگیا۔ ایسا پورسلین سینیٹری ویئر اینڈ گرافائٹ راڈ (3 فیصد)، اسٹون، چپ، وائٹ سیمنٹ، آڈینٹری پوٹ لینڈ سیمنٹ، آڈینٹری شیٹ گلاس، پلین اینٹوں، پورس اور گٹی کے پوسٹ اور سخت گلاس کی قیمتوں میں (1 فیصد) کی کمی کے سبب ہوا ہے۔ تاہم نان سیریمک ٹائلز (3 فیصد)، ریلوے سلیپر، سیمنٹ بلاکوں (کنکریٹ)، الیکٹرک انسولیٹنگ مٹیریل (2 فیصد)، شیشے کی بوتل، سیرامک ٹائلس (وٹریفائڈ ٹائلس)، کلنکر اور سیمنٹ سپر فائن کی قیمتوں میں (1 فیصد) کا اضافہ ہوا۔

بنیادی دھاتوں کی مینوفیکچرنگ کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 2.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔ یہ گزشتہ ماہ کے 103.5 (عبوری) سے بڑھ کر 105.8 (عبوری) پر پہنچ گیا ۔ اس کی وجہ اسپنج آئیرن ؍ ڈائریکٹ ریڈیوز آئیرن (ڈی آر آئی) (8 فیصد)، پگ آئیرن، ملڈ اسٹیل (ایم ایس) بلومس (5 فیصد)، اینگلز، چینلز، سیکشنز، اسٹیل (کوٹیڈ اور غیر کوٹیڈ)، اور ایم ایس پنسل انگوٹس (4 فیصد)، ہاٹ رولڈ (ایچ آر)، کوائل اینڈ شیٹس بشمول نیرو اسٹرپ، جی پی ؍ جی سی شیٹ، ایم ایس وائر راڈس، دیگر فیرو الائیز اور اسٹینلیس اسٹیل ٹیوب (3 فیصد)، کاپر میٹل ؍ کاپر رنگس، کولٹ رولڈ (سی آر)، کوائلز اینڈ شیٹس بشمول نیرو اسٹرپ، فیرو سیلیگان، فیرو میگنیز، الائے اسٹیل فائر راڈس، الائے اسٹیل کاسٹنگس، براس میٹل ؍ شیٹ ؍ کوائلز، ایم ایس کاسٹنگس اور ایلومینیم کاسٹنگز (2 فیصد)، سیلی کومیگنیز، ریل، ایلومینیم الائیز، ایلومینیم شیپس – بارز ؍ راڈس ؍ فلیٹس، ایلومینیم میٹل، کاپر شیپس – بارز؍ راڈس؍ پلیٹس؍ اسٹرپس، اسٹیل کیبلز اور ایلومینیم انگاٹ  کی قیمتوں میں (1 فیصد) کا اضافہ ہے۔ تاہم اسٹیل فارگنس – رف اور اسٹینلس اسٹیل کوائلز، اسٹرپس اور شیٹس (2 فیصد)، سیسہ انگاٹس بارس، بلاکس، پلیٹس اور فیروکروم کی قیمتوں میں (1 فیصد) کی کمی واقع ہوئی ہے۔

مشینری اور سازو سامان کو چھوڑکر فیبریکیٹڈ دھاتی مصنوعات کی تیاری سے متعلق گروپ کے عدد اشاریہ میں 0.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی اور یہ گزشتہ ماہ کے 115.16 (عبوری) سے کم ہوکر 115.4 (عبوری) پر پہنچ گیا ہے۔

کمپیوٹر ، الیکٹرونک اور آپٹیکل مصنوعات کی تیاری کے گروپ میں 0.3 فیصد کی کمی آئی اور یہ گزشتہ ماہ کے 110.0 (عبوری) سے کم ہوکر 109.7 (عبوری) پر پہنچ گیا ہے۔

الیکٹریکل سازو سامان کی تیاری کے گروپ میں 0.2 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ ماہ کے 110.6 (عبوری) سے بڑھ کر 110.8 فیصد (عبوری) ہوگیا۔

موٹر گاڑیوں، ٹریلرس اور نیم ٹریلرس گروپ کی تیاری سےمتعلق عدد اشاریہ میں 0.2 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ ماہ کے 114.9 (عبوری) سے بڑھ کر 115.1 (عبوری) پر آگیا ہے۔

دیگر ٹرانسپورٹ آلات گروپ کی تیاری کے عدد اشاریہ میں 0.3 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ ماہ کے 118.4 (عبوری) کے مقابلے 118.7 (عبوری) ہوگیا ہے۔ ایسا اسکوٹروں کی قیمت میں (1فیصد) کے اضافے کے سبب ہوا۔ تاہم ہر قسم کی سائیکلوں کی قیمت میں (2 فیصد) کی کمی واقع ہوئی۔

فرنیچر کی تیاری کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 0.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی اور یہ گزشتہ ماہ کے 129.9 (عبوری) کے مقابلے 129.7 (عبوری) پر آگیا ۔ایسا فوم اور  ربڑ کے گدوں  میں (3 فیصد)، پلاسٹک کی بنی اشیاء لکڑی کے فرنیچر کی قیمتوں میں (1 فیصد) کی کمی کے سبب ہوا۔ اسٹیل شٹر گیٹ کی قیمت میں (2فیصد)، آئرن ؍ اسٹیل فرنیچر کی قیمت میں (1 فیصد) کا اضافہ ہوا۔

دیگر مینوفیکچرنگ کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 0.9 فیصد کی کمی آئی اور یہ گزشتہ ماہ کے 114.1 (عبوری) سے کم ہوکر 113.1 (عبوری) پر آگیا ہے۔ ایسا تاش کے پتوں (8 فیصد)، سونا اور سونے کے زیورات، کرکٹ بلّا اور غیر مینیکل کھلونوں کی قیمت میں (1 فیصد) کی کمی کے سبب ہوا۔ تاہم آلات موسیقی (بشمول سنتور، گیٹار وغیرہ) (3 فیصد)، چاندی (2 فیصد)، پلاسٹک چڑھے ہوئے دیگر کھلونوں، کرکٹ بال، فٹبال اور کیرم بورڈ کی قیمتوں میں (1 فیصد) کا اضافہ ہوا۔

ڈبلیو پی آئی خوراک کا عدد اشاریہ (وزن 24.38 فیصد)

کھانے کی اشیاء پر مشتمل ڈبلیو پی آئی خوراک کے عدد اشاریہ پر مبنی افراط زر کی شرح، ابتدائی اشیاء کے گروپ اور خوراک کی مصنوعات سے، تیارشدہ کی مصنوعات کے گروپ میں دسمبر 2019 کے 11.05 فیصد کے مقابلے جنوری 2020 میں 10.12 فیصد ہوگئی۔

نومبر 2019 کے مہینے  کا قطعی عدد اشاریہ (بنیادی سال: 2011-12=100)

نومبر ماہ 2019 کے لئے سبھی اشیاء کے لئے تھوک قیمتوں کا حتمی عدد اشاریہ (بنیادی سال: 2011-12=100) اور سالانہ افراط زر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور یہ اپنے عبوری سطح 122.3  اور 0.58 فیصد پر تھا۔ اس کی بنیاد 16 دسمبر 2019 کی رپورٹ ہے۔

ماہ  فروری 2020 کے لئے اگلی پریس ریلیز 16 مارچ 2020 کو جاری کی جائے گی۔

********

 

 

م ن ۔م ع۔م ر

 

U: 771



(Release ID: 1603267) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Hindi , Marathi