صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

وزارت صحت کے سکریٹری نے ویڈیوکانفرنسن کے ذریعہ کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متعلقہ وزارتوں ؍ محکموں اور مرکز ؍یو ٹی کے ذریعے اس سلسلے میں کئے گئے اقدامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا

Posted On: 14 FEB 2020 4:30PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،14؍فروری،صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت کے سکریٹری محترمہ پریتی سودن نے ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے محکمۂ صحت کے سکریٹریوں اور جہاز رانی، امور خارجہ، شہری ہوابازی اور سیاحت کی وزارتوں کے اعلیٰ افسران کے ساتھ آج یہاں کووڈ-19 کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر سے متعلق ان کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ ویڈیو کانفرنس کی صدارت کی۔

صحت اور کنبہ بہبود کے وزارت کی سکریٹری کو بتایا گیا کہ مرکزی سطح پر متعلقہ وزارتوں کے ساتھ قریبی تال میل میں متعدد احتیاطی تدابیر کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں حالات قابو میں ہیں اور وزیراعظم کے دفتر ، صحت اور کنبہ بہبود کے وزیر اور کابینہ سکریٹری کے ذریعہ پابندی کے ساتھ حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہےاور وبا کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین حالات اور اس سلسلے میں اب تک کی گئی کارروائیوں اور تیاریوسے متعلق معلومات کا بھی تبادلہ کیاجا رہا ہے۔ اس کے علاوہ وزرا کا ایک گروپ بھی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔ اس کی اب تک 2 میٹنگیں ہو چکی ہیں۔ ریاستوں کو بتایا گیا ہے کہ ملک میں اگرچہ اس وبا کے اضافے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم مستعدرہنے کی ضرورت ہے۔ ریاستوں سے ذاتی صفائی ستھرائی سےمرض کی روک تھام اور چین اور دوسرے شناخت شدہ ممالک سے آنے والا کوئی بھی مسافر اگر متاثر ہے، تو معاملے کی ازخودرپورٹنگ کے لئے عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

ریاستوں کو مطلوبہ معلومات صحیح صحیح مہیا کرانے اور وقت پر پورٹل  کو اپڈیٹ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ مرض کا صحیح وقت پر پتہ لگانے کےلئے خصوصی نگرانی ویب ٹول نصب کیا گیا ہے۔

وزارت صحت کے سکریٹری نے مزید کہا ہے کہ  مرض کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر ترجیحی بنیاد پر کرنی ہوں گی۔ تمام ریاستوں کو کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کےلئے اپنی سریع الحرکت ٹیموں کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ تمام اضلاع میں صاف و شفاف اور فعال انتظامی ڈھانچہ بنانے کی بھی ضرورت ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ  ایک مریض جو کہ ووہان یونیورسٹی کا طالب علم ہے، اس میں کووڈ-19کا پازٹیو ٹیسٹ آیا ہے، اس لئے یہ ملک کا ایسا دوسرا معاملہ ہے، اسے الپوزا میڈیکل کالج اسپتال، کیرالہ کے کرنٹین وارڈ سے جمعرات کے دن ڈِسچارج کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے ہندوستان میں کووڈ-19کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا مقابلہ کرنے میں تمام ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مختلف وزارتوں کے ذریعے کی گئی کوششوں کی تعریف کی۔

ریاست ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے یہ اطلاع دی ہے کہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے بچنے کےلئے جاری کئے گئے رہنما خطوط پر عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ  ذاتی تحفظ کے آلات اور ماسک کا معقول اسٹاک کی خریداری کی گئی ہے۔

اتراکھنڈ، اترپردیش، بہار، مغربی بنگال اور نیپال کی سرحد سے متصل سکم کو مرض کی نگرانی کے نظام کو مستحکم کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

 

 

 

 (م ن-ش س-ک  ا)

U-776



(Release ID: 1603265) Visitor Counter : 75


Read this release in: English , Hindi , Bengali