وزارت دفاع

بحریہ کو ایک نیا فلیگ آفیسر سی ٹریننگ مل گیا ہے

Posted On: 12 FEB 2020 7:08PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی  13فروری 2020۔ریئر ایڈمرل راجیش  پینڈھارکر ، اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم نے 11فروری 2020 کو فلیگ آفیسر سی ٹریننگ  (ایف  او ایس ٹی ) کا عہدہ سنبھال لیا ۔وہ نیشنل ڈیفینس اکاڈمی کے سابق سرکردہ  طالب علم ہیں اور انہیں  جنوری 1987  میں  بھارتی بحریہ میں کمیشن ملا تھا۔وہ  ڈیفینس سروسز اسٹاف کالج ،ویلنگٹن ، نیول وار کالج  کرنجا  اور نیول کمانڈ کالج ، نیو پورٹ روڈے آئی لینڈ  امریکہ  کے گریجویٹ  ہیں ۔ ان کے پاس  ڈیفینس   اور اسٹریٹجک  اسٹڈیز میں  ماسٹر کی ڈگری ہے ۔

          آبدوز شکن جنگی  ہتھیار ( اے ایس ڈبلیو  ) کے ماہر  فلیگ آفیسر نے اپنے شاندار بحری کیریئر میں  بہت سے اہم  عہدوں  پر کام کیا ہے ۔ وہ   ماسن ، جنوبی کوریا میں  گشتی جہاز آئی این ایس سبھدرا میں  کمیشننگ  کریو رہے ،  مہاراشٹر  نیول ایریا کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ کے  فلیگ لیفٹیننٹ رہے اور  انہوں  نے نیشنل ڈیفینس  اکیڈمی میں  انسٹرکٹر کے طور پر کام کیا۔ اس کے علاوہ و ہ  دوناگری اور گنگا میں بھارتی بحریہ کے جہازو ں  کے اے  ایس ڈبلیو آفیسر رہے اور  ہتھیاروں  کے تجزیہ سے متعلق یونٹ کے  اینالیسس آفیسر بھی رہے۔ اس کے علاوہ وہ آئی این ایس کرپان میں  ایگزیکٹو آفیسر آف میزائل  نیز  آئی این ایس میسو ر میں  میزائل ڈسٹرائر   بھی رہے ۔

          فلیگ آفیسر کو اپنی شاندار خدمات کے لئے  اتی وششٹ سیوا میڈل  ( اے وی ایس ایم  ) اور وششٹ سیوا میڈل (وی ایس ایم ) سے سرفراز کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے اپنا موجودہ عہدہ  ریئرایڈمرل  کے سوامی ناتھن  ، وی ایس ایم سے سنبھالا ہے ، جو  فلیگ آفیسر کمانڈنگ  ویسٹرن فلیٹ  ( ایف او سی ڈبلیو ایف ) بن گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix2GA1Q.jpg

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ج۔رم

U-744


(Release ID: 1603052) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi