امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

ریاستوں کودر آمد کی گئی پیاز کی تقسیم

Posted On: 11 FEB 2020 6:24PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی، 11 جنوری / صارفین امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر مملکت جناب دانوے راؤ صاحب دادا راؤ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت کی ہدایت پر ایم ایم ٹی سی نے 41950 میٹرک ٹن پیاز در آمد کرنے کا معاہدہ کیا ہے جس میں سے اصلاً 36,124 میٹرک ٹن پیاز اب تک پہنچ چکی ہے۔ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو در آمد شدہ پیاز کی پیش کش کی گئی ہے۔ تاہم 03 فروری، 2020 تک ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے صرف 2501 میٹرک ٹن در آمد شدہ پیاز ہی لی ہے، ان ریاستوں میں اندھرا پردیش، کیرالہ، تلنگانہ، اتر پردیش، اترا کھنڈ، مغربی بنگال، ہماچل پردیش، گوا، ہریانہ، میگھالیہ اور جموں و کشمیر شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔

U. 715ٰ



(Release ID: 1602914) Visitor Counter : 60


Read this release in: English