امور داخلہ کی وزارت
فیصلہ کن قومی پالیسی اور منصوبۂ عمل کے نفاذ کے نتیجے میں تین سال کی مدت کے اندر ملک میں نکسلی تشدد کے واقعات میں تخفیف
Posted On:
11 FEB 2020 3:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی،11 فروری / داخلی امو رکے وزیر مملکت جناب جی کشن ریڈی نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ، جس کا تعلق نکسلی تشدد سے تھا ، بتایا ہے کہ 19-2017 ء کی مدت میں نکسلی تشدد میں لگاتار انحطاط رونما ہوا ہے ۔ بائیں بازو سے متاثرہ انتہا پسندی ( ایل ڈبلیو ای ) کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ایک مجموعی طریقۂ کار اپنایا گیا اور حکومتِ ہند نے ایک قومی پالیسی اور منصوبۂ عمل وضع کیا ، جس کے تحت کثیر پہلوئی طریقۂ کار اپنایا گیا ۔ اس میں سلامتی ، ترقیات اور حقوق کو یقینی بنانا شامل ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ مقامی برادریوں کے استحقاق کا بھی لحاظ رکھا گیا ہے ۔ فیصلہ کن انداز میں قومی پالیسی اور منصوبہ عمل کے نفاذ کے نتیجے میں بائیں بازو سے متاثرہ نکسلی تشدد میں اور اس کے جغرافیائی پھیلاؤ میں کمی واقع ہوئی ہے ۔
d.
سال
|
واقعات
|
مہلوک شہری
|
ایس ایف کے ذریعے مہلوک
|
ایل ڈبلیو ای کے تحت مہلوک
|
ایل ڈبلیو ای کے تحت گرفتار
|
2017 ء
|
908
|
188
|
75
|
136
|
1888
|
2018 ء
|
833
|
173
|
67
|
225
|
1933
|
2019 ء
|
670
|
150
|
52
|
145
|
1276
|
۔ ۔ ۔ ۔
( م ن ۔ ع ا )
U. No. 703
(Release ID: 1602840)
Visitor Counter : 159