بھاری صنعتوں کی وزارت
ہندوستان نیوز پرنٹ لمیٹیڈ
प्रविष्टि तिथि:
11 FEB 2020 3:15PM by PIB Delhi
نئی دہلی،11 فروری / بھاری صنعتوں اور سرکاری صنعتی اداروں کے وزیر جناب پرکاش جاوڑیکر نے ایک سوال کے تحریری جواب میں آج لوک سبھا کو بتایا کہ نیشنل کمپنی آف لاء ٹرائبیونل ( این سی ایل ٹی ) کوچی بینچ کے اجلاس میں 28 نومبر ، 2019 ء کو ایک قرض دار ہندوستان نیوز پرنٹ لمیٹیڈ ( ایچ این ایل ) کے ذریعے یہ درخواست داخل کی گئی تھی ، جس میں انسولونسی اور بینک رپسی کوڈ ( آئی بی سی ) ، 2016 کے تحت کارپوریٹ انسولونسی کا عمل شروع کرنے ( سی آئی آر پی ) اور ایچ این ایل کے لئے انٹرم ریزولیوشن پروفیشنل ( آئی آر پی ) تقرر کرنے کے لئے ہدایت دینے کی درخواست کی گئی تھی ۔
ایچ این ایل کی اصل کمپنی ہندوستان پیپر کارپوریشن لمیٹیڈ ( ایچ پی سی ) ، این سی ایل ٹی نئی دلّی بنچ اور نیشنل کمپنی لاء اپیلیٹ ٹرائبیونل ( این سی ایل اے ٹی ) کے احکامات کے مطابق تحلیل ہونے کے عمل میں ہے ۔
25 نومبر ، 2019 ء کو این سی ایل ٹی ، نئی دلّی کو تحلیل ہونے اور ایچ این ایل میں ایچ پی سی کے صد فی صد حصص کو حکومتِ کیرالہ کے ہاتھ فروخت کر دینے کی اجازت دی گئی ہے ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔
( م ن ۔ ش س ۔ ع ا )
U. No. 707
(रिलीज़ आईडी: 1602839)
आगंतुक पटल : 167
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English