اقلیتی امور کی وزارتت

نئی دلی کے انڈیا گیٹ پر ہنر ہاٹ کا اہتمام کیا جائے گا


اس سال کا موضوع ہے :’’ کوشل کو کام ‘‘

Posted On: 11 FEB 2020 1:16PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی  11فروری 2020۔اقلیتی امور کی وزارت کی طرف سے 13 فروری 2020سے نئی دلی میں  انڈیا گیٹ  لان راج پتھ پر اگلے ہنر ہاٹ کا اہتمام کیا جائے گا۔اس کا موضوع  ہے : ’’ کوشل کو کام ‘‘

          ریلوے، کامرس وصنعت کےمرکزی وزیر جناب پیوش گوئل  ،اقلیتی امور کےمرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی اور شہری ترقیات کے مرکزی وزیر (آزادانہ چارج ) جناب ہردیپ سنگھ پوری 13 فروری  2020  کو بیسویں ہنر ہاٹ کا افتتاح کریں  گے ۔اس  ہنر ہاٹ میں  ملک  بھر سے  ماسٹر دستکار  ،کھانا پکانے کے ماہر ین  اور  ہنر مندوں  شرکت کررہے ہیں۔ یہ ہنر ہاٹ  23فروری  2020 تک جاری رہے گا۔

          اقلیتی امور کے وزیر مختارعباس نقوی نے آج بتایا کہ  ہنر ہاٹ  ہنر مندوں کا  دیسی  ورثے کو بااختیار بنانے کا ایک اہم مشن ثابت ہوا ہے۔ 

          جناب نقوی نے بتایا کہ اقلیتی امور کی وزیر اعظم جناب نریندرمودی  جی کے  ڈریم  پروجیکٹ   کو  مستحکم کررہی ہے تاکہ  ملک  کی   مالامال دستکاری او ر ہنر مندی  وراثت کے لئے مواقع اور مارکیٹ فراہم کی جاسکے ۔انہوں  نے کہا کہ  اقلیتی امور کی وزارت  ملک کے ہرکونے کے ہنر مند لوگوں کی  شاندار وراثت کو  محفوظ بنانے اور اسے فروغ دینے  کا تاریخی کام انجام دے رہی ہے اور انہیں  قومی اور بین الاقوامی بازار فراہم کررہی ہے۔

          جناب نقوی نے کہا کہ ہنر ہاٹ  ملک کی  دستکاری ، کھانے پینے اور  ثقافت  کا ایک بڑا مشن بن گیا ہے ۔ا س کے علاوہ ہنر ہاٹ  ماسٹر دستکاروں اور ہنر مندوں کو معاشی  اعتبار سے بااختیار بنانے کا بھی ایک اہم مشن بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہنر ہاٹ کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ تقریباََ تین لاکھ ماسٹر فنکاروں  ،دستکاروں اور  کھانا پکانے کے  ماہرین  کو  روزگار فراہم کیا گیا ہے اور گزشتہ تقریباََ تین سال میں ہنر ہاٹ کے ذریعہ روزگار کے مواقع فراہم ہوئے ہیں۔ان مستفدین میں   فنکار خواتین  ہنر مندوںکی  ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے ۔

          جناب مختار عباس نقوی  نے بتایا کہ مودی حکومت  نہ صرف  ماسٹر فنکاروں اوردستکاروں کو روزگار کے مواقع فراہم کررہی ہے بلکہ  وہ  ماسٹر فنکاروں ،دستکاروں  کی  ہندوستان کی دیسی روایتی وراثت کو بچانے اور اسے فروغ  دینے کا  کام  بھی  انجام دے رہی ہے ، جو  ختم ہونے کے دہانے پر تھا۔

          جناب نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے   ملک کے مختلف حصوں  میں  100 ہنر ہب   کی منظوری دی ہے اور ان ہنر ہب میں ماسٹر دستکاروں  ،فنکاروں  اور روایتی کھانا پکانے  والے ماہرین  کو  جدید  ضرورتو ں  کے مطابق تربیت فراہم کی جارہی ہے اور انہیں   قومی و بین الاقوامی بازار بھی فراہم کرایا جارہا ہے ۔

          جناب نقوی نے کہا کہ اب تک دلی  ، ممبئی ،پریاگ راج ، لکھنؤ، جے پور ، احمد آباد ، حیدرآباد ، پڈوچیری اور اندور میں  مختلف  مقامات پر ہنر ہاٹ کا اہتمام  کیا گیا ہے ۔اگلا ہنر ہاٹ  رانچی  میں  29 فروری سے 8  مارچ کو منعقدہوگا اور چنڈی گڑھ  میں  13سے  22 مارچ  2020   کو منعقدہوگا۔

          اقلیتی امور کے وزیر جناب مختار عباس نقوی نے مزید بتایا کہ آنےوالے دنوں میں  ہنر ہاٹ کا اہتمام گروگرام  ، بنگلورو ،چنئی  ، کولکتہ، دہرہ دون  ، پٹنہ  ، بھوپال ، ناگپور  ،رائے پور ،پڈوچیری ، امرتسر ، جموں  ،شملہ  ، گوا ، کوچی ،  گواہاٹی  ، بھوبنیشور ،  اجمیر اور دیگر مقامات  پر کیا جائے گا۔

          نئی دلی میں  انڈیا گیٹ  پر منعقد ہونے والے  ہنر ہاٹ میں  250سے زیادہ  اسٹال  لگائے گئے ہیں۔جہاں  ملک بھر سے دستکار ماسٹر فنکار  ،  کھانا پکانے والے ماہرین شرکت کررہے ہیں۔ ان فنکاروں  میں 50فیصد سے زیادہ  خواتین فنکار شامل ہیں۔وہ  ہاتھ کی بنی مصنوعات   ان اسٹال میں  لگائیں  گی ۔ ان ہاتھ کی بنی  مصنوعات کو تیار کرنے میں  ان فنکاروں  کے ساتھ سیکڑوں  لوگ  جڑے ہوئے ہیں۔باورچی خانہ  بہت سی ریاستوں  کے  روایتی نفیس  قسم کے کھانوں  کا ٹسٹ فراہم کرے  گا۔انہوں  نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پرثقافتی پروگرام  بھی ہنر ہاٹ کی اہم توجہ کا مرکز ہوں  گے۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ح ا۔رم

U-690


(Release ID: 1602753) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi , Bengali