وزارت دفاع

ریئر ایڈمرل سنجے واتسائن نے مشرقی بحری بیڑے کے کمانڈر کا عہدہ سنبھال لیا

Posted On: 11 FEB 2020 11:47AM by PIB Delhi

نئی دلّی، 10 جنوری / ریئر ایڈمرل سورج بیری، اے وی ایس ایم، این ایم، وی ایس ایم نے 10 فروری، 2020 کو وشا کھا پٹنم میں منعقدہ ایک متاثر کن تقریب میں ریئر ایڈمرل سنجے واتسائن، این ایم کو مشرقی بحری بیڑے کی کمان سونپ دی۔ مشرقی بحری بیڑہ بھارتی بحریہ کے صف اول کے جنگی جہازوں میں شامل ہے اور بحر ہند۔ اوقیانوس خطے میں قوم کے بحری مفادات کے تحفظ کے لئے تعینات ہے۔

            ریئر ایڈمرل سنجے وائسائن پُر وقار نیشنل ڈیفنس اکاڈمی، کھڑک واسلہ، ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج، ویلنگٹن، نیول وار کالج، ممبئی اور نیشنل ڈیفنس کالج، نئی دلّی کے سابق طالب علم رہے ہیں۔ توپ خانہ اور میزائل سسٹم کے ماہر ایڈمرل سنجے واتسائن سمندری اور ساحلی علاقوں کے وسیع  تجربے کے حامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔

U. 688ٰ

 م۔ ر۔ر۔  .



(Release ID: 1602748) Visitor Counter : 164


Read this release in: Hindi , English