پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
رعایتی کیروسین
Posted On:
10 FEB 2020 3:40PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 10فروری /حکومت ہند (پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت) عوامی نظام تقسیم (پی ڈی ایس) کے تحت کھانا پکانے یا روشنی کرنے کے لئے ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو کیروسین کا ایلوکیشن سہ ماہی بنیادوں پر کرتی ہے۔ ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کوپی ڈی ایس کیروسین کا ایلوکیشن معقول طریقے پر کیا جاتا ہے اور اس کے لئے مختلف عوامل کو پیش نظر رکھا جاتا ہے جن میں گھریلو ایل پی جی /پی این جی کنیکشن میں اضافہ ، بجلی کی رسائی ، متعلقہ ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام کے ذریعہ پی ڈی ایس کیروسین کوٹہ نہ اٹھانا وغیرہ شامل ہیں۔ کچھ ریاستیں گھریلو ایل پی جی /پی این جی کنیکشنوں میں اضافہ اور دیہی بجلی کاری کے سبب پی ڈی ایس کیروسین کو رضاکارانہ طور پر چھوڑ رہی ہیں۔ رضاکارانہ طور پر پی ڈی ایس کیروسین کو چھوڑنے کے سبب ریاستیں /مرکز کے زیر انتظام علاقے ڈی بی ٹی کیروسین اسکیم کے تحت نقد انسینٹیو کا دعوی کرتی رہی ہیں۔ حکومت پی ڈی ایس کیروسین کی خردہ فروخت کی قیمت کو قابو میں رکھنے کی کوشش کرتی رہی ہے اور اس کے صارفین رعایتی قیمتوں پر اسے حاصل کرتے ہیں۔
سال 20-2019 کے دوران تمل ناڈو اور کیرالہ کے لئے مختص کئے گئے رعایتی کیروسین کی تفصیل حسب ذیل ہے:
نمبر شمار
|
ریاست
|
20-2019 کے لئے پی ڈی ایس ایس کے او ایلوکیشن، کلو لیٹر میں
|
1
|
کیرالہ
|
41،700
|
2
|
تمل ناڈو
|
1،45،320
|
سال 21-2020 کے لئے پی ڈی ایس کیروسین کے ایلوکیشن کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔
یہ اطلاع پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ م م ۔ ج۔
U- 678
(Release ID: 1602716)
Visitor Counter : 89