وزارت دفاع
ملکی طیارہ بردار جہاز کا پروجیکٹ
Posted On:
10 FEB 2020 2:54PM by PIB Delhi
نئی دہلی،10فروری / رکشا راجیہ منتری جناب شری پد نائک نے آج راجیہ سبھا میں ڈاکٹر امر پٹنائک کو ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ملکی طیارہ بردار جہاز ؍ آئی اے سی کا بڑا ڈھانچے سے متعلق اور سازو سامان کا مکمل ہو چکا ہے۔ اہم سرگرمیاں مکمل کی جا چکی ہیں جن میں اہم ترین پروپلشن مشینری کو شروع کرنا اور پاور جنریشن مشینری کی ٹرائل شامل ہیں۔ فی الحال دوسرے جہاز کے آلات اور نظاموں کی جانچ کا کام چل رہا ہے۔
نشانے کے مطابق جہا ز کے تیار ہو جانے میں تاخیر کی وجہ روس سے ایوی ایشن آلات کی سپلائی میں ہونے والی تاخیر ہے۔
ہندوستانی بحریہ کو سمندری صلاحیت کے آئندہ منصوبے ( ایم سی پی پی ) اور طویل مدتی اشتمالی منصوبے( ایل ٹی آئی پی پی ) کے مطابق طیارہ بردار پر مبنی طیارے سمیت مختلف جہازوں ؍ اسلحہ ؍آلات کی ضرورت ہے۔
*************
( م ن ۔ا گ ۔ م ف (
U. No. 671
(Release ID: 1602677)
Visitor Counter : 99