نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

معذور کھلاڑیوں کے لئے اسکیم

Posted On: 10 FEB 2020 2:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 10فروری /کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کی وزارت   ‘محنتی کھلاڑیوں کے لئے پینشن’اسکیم  کا نفاذ کررہی ہے۔  وہ کھلاڑی  جو ہندستانی شہری ہوں اور جنہوں نے اولمپک کھیلوں ،دولت مشترکہ کھیلوں، ایشیائی کھیلوں اور  عالمی کپ/عالمی چیمپئن شپ  (اولمپک اور ایشیائی کھیلوں میں شامل   کھیلوں  میں ) اور پیرالمپک  کھیلوں میں   تمغے  جیتے ہوں، وہ  30 سال کی عمر کو پہنچنے  یا  کھیلوں میں سرگرم شراکت داری سے سبکدوش ہونے میں سے   جو بھی  بعد کی  صورتحال ہو،کے بعد  تا عمر ماہانہ پنشن کے مستحق ہیں۔ فی الحال اس اسکیم کے تحت  627 کھلاڑیوں کو  تاعمر ماہانہ پیشن مل رہی ہے  ۔ پنشن کی یہ رقم 12 ہزار سے لے کر   20 ہزار  تک ہے۔وزارت  ‘کھلاڑیوں  کے لئے   پنڈت دین دیال اپادھیائے    قومی   ویلفیئر فنڈ ’ (پی ڈی یو این ڈبلیو ایف ایس)کا  نفاذ کررہی ہے  جو  پرانے زمانے کے کھلاڑیوں اور فی الحال غریبی کی  زندگی  گذارنے والوں   کے ساتھ ساتھ  کھلاڑیوں کے   علاج و معالجے   کا  خیال رکھتی ہے۔ یہ اسکیم معذور  اور جسمانی طور پر  متاثر کھلاڑیوں پر  مساوی طور پر  نافذ  ہوتی ہے۔  

ان اسکیموں کے تحت کھلاڑیوں کو  مالی مدد ریاست وار طریقہ پر  نہیں دی جاتی۔ پی ڈی یو این ڈبلیو ایف ایس کے  تحت  گزشتہ    پانچ برسوں اور  رواں  سال   (5 فروری 2020 تک) میں  کھلاڑیوں کو دستیاب کرائی گئی  مدد  سے متعلق   اطلاعات حسب  ذیل ہیں۔  

 

 

نمبر شمار

سال

کھلاڑیوں /اداروں کی تعداد

رقم (روپے میں)

1

2014-15

17

70,00,000

2

2015-16

04

12,00,000

3

2016-17

03

12,85,000

4

2017-18

06

25,37,500

5

2018-19

12

66,00,000

6

2019-20

15

59,32,415

 

 

 

 

 

 

 

 

 

یہ اطلاع   کھیل کود اور نوجوانوں کے امو ر کے وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) جناب  کرن رجیجو  نے آج راجیہ سبھا  میں ایک تحریری جواب میں  دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔م م  ۔ ج۔

U- 665



(Release ID: 1602658) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Bengali