وزارت دفاع

نیوی چلڈرن اسکول (ممبئی) کی طالبہ جنوبی امریکہ کی ماؤنٹ اکونکاگوا چوٹی سر کرنے والی سب سے کم عمر لڑکی

Posted On: 09 FEB 2020 8:14PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی، 10 جنوری / نیوی چلڈرن اسکول (این سی ایس) ممبئی کے ساتویں جماعت کی طالبہ کامیہ کارتکیئن جنوبی امریکہ کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ اکونکاگوا سر کر نے والی اور ایشیا سے باہر سر کرنے والی دنیا کی سب سے کم عمر لڑکی بن گئی ہے۔

            اس نے یکم فروری، 2020 کو 6962 میٹر اونچی چوٹی سر کی اور بھارتی ترنگا پرچم لہرایا۔ برسوں کی جسمانی اور ذہنی تیاری کے ساتھ ساتھ ایڈونچر اسپورٹس میں با قاعدہ شرکت نے اس کے کردار کو وہ مضبوطی عطا کی، جس کے باعث اس کم سن طالبہ کو انتظامی رکاوٹیں عبور کرنے اور انتہائی اونچائی کے حالات کا مقابلہ کرنے میں مدد ملی۔

۔۔۔۔۔۔

U. 656ٰ



(Release ID: 1602601) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Hindi