شہری ہوابازی کی وزارت
اڑان اسکیم کے تحت اترا کھنڈ سے اولین ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز
Posted On:
08 FEB 2020 5:20PM by PIB Delhi
نئی دلّی، 10 جنوری / حکومت ہند کی ریجنل کنکٹی و ٹی اسکیم۔۔ اڑے دیش کا عام ناگرک (آر سی ایس۔ یو ڈی اے ان) کے تحت شہری ہوا بازی کی وزارت نے آج دہرہ دون سے سہستر دھارا ہیلی پیڈ سے گؤچر اور چنیالی سور کے لئے اولین ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز کیا ہے۔ اترا کھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب تریوندر سنگھ راوت اور شہری ہوا بازی کی وزارت کے سیکریٹری جناب پردیپ سنگھ کھرولا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شہری ہوا بازی کی وزارت کے ذریعہ اترا کھنڈ خطے میں اس ہیلی روٹ کے قیام کا مقصد ملک کے پہاڑی علاقوں کو ہوائی راستے کے ذریعہ مربوط کرنا ہے۔
شہری ہوا بازی کی وزارت نے اڑان 2 بولی کے عمل کے تحت سہستر دھارا۔ چنیالی سور راستے کو ہوا بازی ورثہ قرار دیا ہے۔ ہوا بازی ورثہ سہستر دھارا سے گؤ چر اور چنیالی سور کے لئے ہفتے میں دو بار ہیلی کاپٹر خدمات مہیا کرایا کرے گی۔ہیلی کاپٹر سروسز کے لئے وائبلٹی گیپ فنڈنگ (وی جی ایف) اڑان کے تحت عام لوگوں کو قابل استطاعت کرایہ پر یہ خدمات حاصل کرائی جائیں گی۔ اترا کھنڈ کی ریاستی حکومت بھی اس اسکیم کو مزید پُر کشش بنانے کے لئے اضافی ترغیبات فراہم کرا رہی ہے۔
سہستر دھارا ہیلی پیڈ سے گؤ چر اور چنیالی سور کے لئے ہیلی کاپٹر خدمات پہاڑی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی مانگ کافی عرصے سے زیر التوا تھی۔ اس روٹ پر ہیلی کاپٹر کی خدمات سے اترا کھنڈ کے علاقے میں سیاحت کے شعبے کو فروغ حاصل ہو گا اور چار دھام یاترا میں بھی مدد ملے گی کیونکہ گؤ چر کے راستے بدری ناتھ اور چنیالی سور کے راستے اتر کاشی کے ضلع گنگوتری پہنچا جا سکتا ہے۔ اڑان اسکیم کے تحت ہیلی خدمات چنڈی گڑھ سے شملہ، شملہ سے دھرم شالہ اور شملہ سے کلو کے لئے بھی فراہم کرائی جا رہی ہیں۔
سہستر دھارا۔ گوچر۔ چنیالی سور ہیلی کاپٹر خدمات کے ساتھ ہی اڑان اسکیم کے تحت وزارت شہری ہوا بازی کے ذریعہ ہیلی کاپٹر خدمات کی تعداد صٰ260 ہو گئی ہے۔ مزید بر آں، پون ہنس لمیٹیڈ (پی ایچ ایل) بھی اڑان اسکیم کے تحت جولی گرانٹ ایئر پورٹ، دہرہ دون سے نیو ٹہری، سرن نگر (چمولی، اترا کھنڈ) اور گؤ چر کے لئے خدمات شروع کرنے والا ہے۔
اس روٹ کے افتتاح کے موقع پر شہری ہوا بازی کی وزارت اور ریاستی حکومت کے سینئر اہلکار بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔
U.654ٰ
(Release ID: 1602598)
Visitor Counter : 109