ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

پی ایم کے وی وائی کے تحت 16.61 لاکھ تربیت یافتہ امیدواروں کو ملازمت کے مواقع حاصل ہوئے

Posted On: 07 FEB 2020 1:11PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 7/فروری۔ ہنرمندی کے فروغ و کاروباری امور کے وزیر مملکت جناب آر کے سنگھ نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ہنرمندی کے فروغ اور کاروباری امور کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی 2.0) 2016-20 پر عمل آوری کررہی ہے، تاکہ ملک بھر میں خواہش مند نوجوانوں کو 371 کورسوں کی تربیت دی جاسکے۔ 17 جنوری 2020 تک، 73.47لاکھ نوجوانوں کو تربیت دی جاچکی ہے جبکہ16.61 لاکھ امیدواروں کو اس پروگرام کے تحت ملازمتیں بھی حاصل ہوچکی ہیں۔ مزید برآں کرافٹس مین ٹریننگ اسکیم، لانگ ٹرم ٹریننگ اسکیم کے تحت 137 ٹریڈ میں 15697 اداروں کے ذریعے تربیت دی جارہی ہے، جن میں مجموعی طور سے 34.30لاکھ امیدواروں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 


م ن۔ ش ت۔م ر

UN-636


(Release ID: 1602501) Visitor Counter : 95


Read this release in: English