خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

عدالتی عملہ کی صنف کے تئیں حساسیت

Posted On: 06 FEB 2020 3:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی  06 فروری   :خواتین اوربچوں کی ترقی وزیرمحترمہ اسمرتی زوبن  ایرانی نے ایک سوال کے تحریری جواب میں آج  راجیہ سبھاکو بتایاکہ  خواتین اوربچوں کی ترقی کی وزارت نے زمینی سطح پر خواتین کی سیفٹی ، پروٹیکشن اور سیکوریٹی کے لئے وضع کی گئی پالیسیوں /قوانین اور پروگراموں کے موثرعمل درآمدکی غرض سے عدلیہ سمیت  تمام شراکت داروں کو صنف کی تئیں حساسیت سے متعلق تربیت اور صلاحیت سازی کو لال بہادرشاستری نیشنل اکادمی آف ایڈمنسٹریشن ( ایل بی ایس این اے اے ) ، مسوری کے نصاب میں شامل کرنے کی نیشنل جینڈرسینٹر( این جی سی )  سے اپیل کی ہے ۔

مزید برآں ، این جی سی ، ایل بی ایس این اے اے ، مسوری نے گذشتہ برس اور رواں سال کے دوران جج حضرات اور ضلع مجسٹریٹس کے لئ ے8جینڈرسینسی ٹائزیشن پروگراموں کا انعقاد کیاہے ۔ عدلیہ سے متعلق افسران کے لئے گذشتہ سال اور رواں سال کے دوران ین جی سی ، ایل بی ایس این اے اے کے ذریعہ منعقد کرائے گئے جینڈرسینسی ٹائزیشن پروگراموں کی فہرست ضمیمہ ۔1میں دی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں ، سال 19-2018اور 20-2019کے دوران وزارت  قانون وانصاف کے محکمہ انصاف کے تحت نیشنل جوڈیشیل اکیڈمی ، بھوپال مدھیہ پردیش کے ذریعہ 9جینڈرسینسی ٹائزیشن پروگراموں کا اہتمام کیاگیا۔ ان پروگراموں کی تفصیلات ضمیمہ ۔2میں دی گئی ہے ۔

ضمیمہ ۔1

گذشتہ سال اوررواں سال کے دوران عدالتی افسران کے لئے این جی سی ، ایل بی ایس این اے اے کے زیراہتمام منعقد ہ جینڈرسینسی تائزیشن پروگراموں کی فہرست :

نمبر شمار

تربیتی پروگراموں کی تفصیلات

تربیت کی مدت

1.

 ‘‘بیٹی بچاو بیٹی پڑھاؤ مہم ’’ سے متعلق ورکشاپ (بی بی بی پی )

17تا19مئی ، 2018

2

‘‘خواتین اوربچوں کے خلاف تشدد کی روک تھام ’’کے موضوع پرورکشاپ

21تا23جون ،2018

3

جینڈربجٹنگ سے متعلق کانفرنس

30جولائی تا یکم اگست ، 2018

4

ہندوستان کے تغذیاتی چیلنجوں کا مقابلہ کے موضوع پر ورکشاپ

6تا7اگست ، 2018

5

ابتدائی بچپن کا فروغ سے متعلق ورکشاپ

29تا 31اکتوبر ، 2018

6

ہندوستان میں خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد سے نمٹنے میں کثیر ایجنسی تال میل سے متعلق صلاحیت سازی کے پروگرام

19تا21دسمبر، 2019

7

خواتین اوربچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لئے کثیرشعبہ جاتی طریقہ کارسے متعلق ورکشاپ

15تا 17جنوری ، 2020

8

خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لئے کثیرشعبہ جاتی طریقہ کاراپنانا۔تربیت یافتہ گان کے لئے صلاحیت سازی پروگرام

20تا 24جنوری ، 2020

 

 

 

ضمیمہ ۔II

گذشتہ سال اور رواں سال کے دوران عدالتی افسران کے لئے نیشنل جوڈیشیل اکیڈمی کے زیراہتمام منعقدہ جینڈرسینسی ٹائزیشن پروگراموں کی فہرست ؛

نمبر شمار

تربیتی پروگراموں کی فہرست

تربیت کی مدت

1.

جونیئرڈویژن ججوں کے لئے اورینٹیشن پروگرام ( اجلاس ؛جنسی انصاف میں عدالتوں کا کردار

6تا12ستمبر ، 2018

2

فیملی کورٹ  کے لئے ریفریشرکورس(اجلاس :جنسی انصاف اور جنسی تفریق : توازن کی برقراری)

12تا16 اکتوبر ،2018

3

جونیئرڈویژن ججوں کے لئے اورینٹیشن پروگرام ( اجلاس :جنسی انصاف میں عدالتوں کا کردار

16تا22نومبر، 2018

4

جونیئرڈویژن جج حضرات کے اورینٹیشن پروگرام : (جنسی انصاف میں عدالتوں کا کردار

4تا10جنوری ، 2019

5

جونیئر ڈویژن جج  حضرات کے لئے اورینٹیشن پروگرام : (جنسی انصاف میں عدالتوں کا کردار)

یکم تا7مارچ ، 2019

6

جونیئر ڈویژن جج  حضرات کے لئے اورینٹیشن پروگرام : (جنسی انصاف میں عدالتوں کا کردار)

19 تا 21 دسمبر ، 2019

7

فیملی کورٹس کے لئےریفریشرکورس :( اجلاس :جنسی انصاف اور جنسی تفریق : توازن کی برقراری)

20تا24ستمبر ،2019

8

جونیئرڈویژن ججوں کے لئے اورینٹیشن پروگرام ( اجلاس :صنفی انصاف میں عدالتوں کا کردار)

15تا21نومبر ، 2019

9

جونیئرڈویژن ججوں کے لئے اورینٹیشن پروگرام ( اجلاس :صنفی انصاف میں عدالتوں کا کردار)

10تا 16 جنوری ،2020

 

***************

( م ن  ۔ش س ۔ ع آ)

U-615



(Release ID: 1602314) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Bengali