پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

آئی اوسی ایل نے پٹرولیم اورقدرتی گیس نیز فولادکے وزیر جناب دھرمیندر پردھان اور روز نیفٹ کے سی ای او جناب اگور سیچن  کی موجودگی میں روسی خام تیل بھارت کو درآمد کرنے کے پہلے کانٹریکٹ  پر دستخط کئے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 FEB 2020 6:04PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی  06فروری 2020۔پٹرولیم اور قدرتی گیس نیز فولاد کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان اور روزنیفٹ کے سی ای او اور چیئر مین  جناب اگور سیچن  نے آج یہاں باہمی میٹنگ کی ۔ دونو ں رہنماؤں نے سال 2020  کے دوران  اورلس  گریٹ کا دو ملین میٹرک ٹن خام تیل  بھارت کودرآمد کرنے کے لئے آئی او سی ایل  اور روزنیفٹ  کے درمیان  پہلے ٹھیکے پر دستخط کئے جانے کو بھی ملاحظہ کیا ۔ طویل مدتی کانٹریکٹ کے ذریعہ روس کا خام تیل حاصل کرنا بھارت کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے کہ غیر اوپیک  ملکوں سے  ملک کی خام تیل کی فراہمی کو متنوع  بنایا جائے ۔اس کے علاوہ  یہ  ہائیڈرو  کاربن شعبے میں  باہمی تعاون کے  ایک  پانچ سالہ نقشہ راہ کا بھی حصہ ہے ،جس  پر پچھلے ستمبر میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے  ولادی واستوک کے دورے کے موقع پر دستخط  کئے گئے تھے۔


.

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001INN6.jpg

 

 بھارت کی سب سے بڑی تیل  کمپنی کی طرف سے روس کو  خام تیل کی درآمد کا ذریعہ  بنائے جانے سے ان خطرات کو کم کرنے میں مد د ملے گی جو جغرافیائی ،سیاسی روکاوٹوں کی وجہ سے پیداہوگئے ہیں۔ نئے انتظام سے قیمتوں میں استحکام اور بھارت کے لئے توانائی کی مسلسل فراہمی  کا بھی ایک نیا دور شروع ہوگا،جہاں  پٹرولیم مصنوعات کی زبردست مانگ دیکھی جارہی ہے۔اس سے تیل صاف کرنے کے دیگر سرکاری  اداروں  کے لئے بھی  روسی خام تیل درآمدکرنے کے لئے طویل مدتی کانٹریکٹ  کا  راستہ کھلے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00236PR.jpg

دونوں رہنماؤں نے اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ روس کے ایسٹرن کلسٹر پروجیکٹوں  میں بھارت کی سرمایہ کاری کے لئے ایک نقشہ راہ تیار کرنے سمیت  باہمی طور متفقہ ترجیحات کو آگے لے جایا جائے ۔یہ نوٹ کیا گیا کہ بھارت کے تیل اور  گیس سے متعلق سرکاری سیکٹر کے چار اداروں   ( پی ایس یوز )نے  روزنیفٹ  کے ساتھ اس پروجیکٹ میں  حصہ لینے  کے اپنے دلچسپی نامے  پہلے ہی پیش کردئے ہیں۔ووسٹک آئل میں  بھارتی کمپنیوں  کے کم سے کم ممکنہ وقت داخل ہونے کی شرائط  طے کرنے کے لئے اس بات سے اتفاق کیا گیا کہ روسی اور بھارتی کمپنیوں کے نمائندوں  پر مشتمل ایک ورکنگ گروپ قائم کیا جائے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003CETD.jpg

میٹنگ  کے دوران دونوں رہنماؤں نے تیل اور گیس کے  بھارت کے پی ایس یو ز اور روزنیفٹ  کے درمیان جاری سرمایہ کاری کا جائزہ لیا اور توانائی کے معاملے میں تعاون کو مزیر بڑھانے  اور ہائیڈرو کاربن میں تال میل کو مستحکم بنانے  پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس تبادلہ خیال کے تعلق  سرمایہ کاری کے محاذ اور  قدرتی گیس  اور خام تیل حاصل کرنے سے تھا۔میٹنگ کے موقع پر جناب پردھان نے کہا کہ ہائیڈرو کاربن باہمی  اسٹریٹجک  شراکتداری کا ایک اہم ستون ہے ۔ انہوں  نے کہا :’’  بھارت کی تیل اور گیس کی کمپنیاں روزنیفٹ کے ساتھ اپنی وابستگی پر بڑی خوشی محسوس کرتی ہیں ۔ ‘‘دونوں   رہنماؤں  نے باہمی طور پر متفقہ  ان   ترجیحات کو جن  پر پچھلے سال ستمبر میں  جناب پردھان کے روس کے دورے  کے موقع پر اتفاق رائے  ہوا تھا ،

اور آگے لے جانے سے اتفاق کیا۔ جناب پردھان نے بتایا کہ بھارتی  کمپنیوں   خاص طورسے انجنئرس انڈیا لمٹیڈ کو  انجنئرنگ سے متعلق مشاورت فراہم کرنے میں کافی مہارت ہے اور اسے  ہائیڈر و کاربن کے معاملے میں بڑے پروجیکٹ چلانے کا تجربہ ہے۔جناب سیچن نے  آمادگی ظاہر کی کہ وہ  بھارت کی توانائی کی فراہمی کو مزید مستحکم بنانے کے لئے  تعاون میں اضافہ کریں گے اور  بھارت کی تیل اور گیس کمپنیوں  کے ساتھ مل کر مشترکہ  طور پر کام کریں گے ۔

          اس کانٹریکٹ کے تحت  رو س سے جو خام تیل حاصل کیا جارہا ہے اسے  روس کی  نووورو سسک  بندرگاہ پر سوئز میکس  جہازوں  میں لادا جائے گا اور اسے آبنائے ہرمز کو نظر انداز کرتے ہوئے بھارت لایا جائے گا۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ج۔رم

U-591


(ریلیز آئی ڈی: 1602189) وزیٹر کاؤنٹر : 92
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी