امور داخلہ کی وزارت

جموں وکشمیرمیں دفعہ 370 کے ہٹائے جانے کے بعد سے حفاظتی دستوں کے عملے کی شہادت میں 73


فیصد کی کمی آئی :جناب جی کشن ریڈی

Posted On: 05 FEB 2020 3:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی  05 فروری   :داخلی امورکے مرکزمیں ریاستی وزیر، جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ میں دفعہ 370 اور35اے کے ہٹائےجانے کے بعد نوجوانوں کی شہادت سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایاکہ جموں وکشمیر میں دفعہ 370، 35اے اور دیگرمبہات کے 5اور6اگست ، 2019کو ہٹائے جانے کے بعد سے سلامتی دستو ں کے عملے کی شہادت کے واقعات میں 73فیصد کی کمی آئی ہے ،جبکہ اس کے تحت جموں وکشمیر کو نئے مرکز کے زیرانتظام علاقوں یعنی جموں وکشمیر اور نئے مرکز کے زیرانتظام علاقے لداخ میں تقسیم کردیاہے۔

جناب ریڈی نے موازنہ کرتے ہوئے کہاکہ 13فروری 2019سے 4اگست ، 2019 میں 173 دنوں کی مدت کے دوران حفاظتی عملے کے 82جوان شہیدہوئے ، جب کہ 5اگست  2019 سے 24جنوری ، 2019 تک 173 روز کی مدت میں صرف 22حفاظتی دستے کے جوان ہی ہلاک ہوئے ۔

دہشت گردانہ حملوں کے شکار شہریوں کے معاوضے اورمارے گئے دہشت گردوں سے متعلق پوچھے گئے ایک دیگرسوال کے تحریری جواب میں جناب ریڈی نے بتایاکہ حکومت جموں وکشمیر نے 5اگست ، 2019 سے 32دہشت گردوں کے ہلاک ہونے ، 10دہشت گردوں کے گرفتارہونے اور19شہریوں کے دہشت گردانہ حملوں یا دہشت گردوں کے خلاف ہونے والی کارروائی میں مارے جانے کی جانکاری دی ہے ۔

انھوں نے بتایاکہ حکومت جموں وکشمیر کی موجودہ اسکیم کے تحت ملی ٹنسی سے متعلق تشدد میں ہلاک شدہ شہریوں کے این اوکے ایس کو ایک لاکھ روپے کامعاوضہ دیاجاتاہے ۔ اس کے علاوہ ، وزیرموصوف نے بتایاکہ شہریوں /دہشت گردی کے شکارکنبوں /فرقہ واریت /ایل ڈبلیوای تشدد اورسرحدپارسے فائرنگ اور ہندوستانی سرحدپربارودی سرنگ پھٹنے /آئی ای ڈی دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کو امداد کے لئے مرکزی اسکیم  کے تحت 5لاکھ روپے کا معاوضہ دیاجاناہے ۔

 

***************

 

 ( م ن  ۔ش ت ۔ ع آ)

U-572

 

 

 

 



(Release ID: 1602156) Visitor Counter : 88


Read this release in: English