وزارت دفاع

وزیر اعظم کی اسکالر شپ اسکیم

Posted On: 05 FEB 2020 3:49PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی  ، 5 فروری  / رکشا راجیہ منتری  جناب شری پد نائک نے آج لوک سبھا میں   جناب شانتانو ٹھاکرن کے سوال کے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ وزیر اعظم کی اسکالر شپ اسکیم کے تحت   وظائف کی شرحوں پر   20-2019 ء کے تعلیمی سال سے  نظر ثانی کی گئی ہے اور یہ شرحیں لڑکوں کے لئے 2000 روپئے سے ماہانہ بڑھا کر 2500 روپئے ماہانہ اور لڑکیوں کے لئے 2250 روپئے ماہانہ سے بڑھا کر 3000 روپئے ماہانہ کر دی گئی ہیں ۔

          گذشہ تعلیمی سال 19-2018 ء کے دوران  وزیر اعظم کی اسکالر شپ اسکیم کے تحت  مجموعی طور پر 9923 استفادہ کنندگان کو  مذکورہ اسکالر شپ فراہم کی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں ریاست وار اور وزارت کے لحاظ سے اسکالر شپ حاصل کرنے والوں کی تعداد کا گو شوارہ درج ذیل ہے :

 

نمبرشمار

ریاست   / مرکز کے زیرِ انتظام علاقے

وزارتِ دفاع

وزارت خارجہ

وزارتِ ریلوے

1

آندھرا پردیش

579

535

ریلوے زونل ریلوے کے طرز پر کام کرتا ہے اور ریاست وار اعداد و شمار نہیں تیار کئے جاتے ۔

2

اروناچل پردیش

0

0

3

آسام

69

35

4

بہار

74

330

5

چھتیس گڑھ

36

22

6

دلّی

79

204

7

گوا

11

3

8

گجرات

30

57

9

ہریانہ

163

157

10

ہماچل پردیش

174

161

11

جموں و کشمیر

42

64

12

جھار کھنڈ

23

62

13

کرناٹک

531

320

14

کیرالہ

931

403

15

مدھیہ پردیش

40

183

16

مہاراشٹر

535

132

17

منی پور

0

9

18

میگھالیہ

0

3

19

میزورم

0

0

20

ناگا لینڈ

0

1

21

اڈیشہ

202

94

22

پنجاب

44

83

23

راجستھان

159

147

24

سکم

0

0

25

تمل ناڈو

671

372

26

تری پورہ

9

5

27

تلنگانہ

185

323

28

اترا کھنڈ

57

328

29

اتر پردیش

213

520

30

مغربی بنگال

135

186

31

انڈمان و نکوبار

0

2

32

چنڈی گڑھ

15

40

33

پڈو چیری

21

10

میزان

5028

4791

104

 

 

          مذکورہ اسکیم نو جوانوں کو  تعلیم حاصل کرنے کے دوران مدد فراہم کرتی ہے اور یہ مختلف النوع ڈگری کورسوں مثلاً بی ای ، بی ٹیک ، بی ڈی ایس ، ایم بی بی ایس ، بی ایڈ ، بی بی اے ، بی سی اے ، بی فارما وغیرہ کے لئے اسکالر شپ فراہم کرتی ہے ، جو اسکیم کے تحت آتے ہیں  اور متعلقہ  سرکاری ریگولیٹری باڈیز  مثلاً تکنیکی تعلیم کی کُل ہند کونسل  ( اے آئی سی ٹی ای )  ، بھارت کی طبی کونسل  ( ایم سی آئی ) اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن  کے ذریعے منظور شدہ ہیں ۔

 

 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

)  م ن ۔    ع ا   )    

U.No. 578

 


(Release ID: 1602126)
Read this release in: English