وزارت دفاع

فیلڈفائرنگ رینج

Posted On: 05 FEB 2020 3:53PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی  ، 5 فروری  / رکشا راجیہ منتری  جناب شری پد نائک نے آج لوک سبھا میں   جناب راہل کاسوان کے سوال کے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ بری فوج کے تحت 52 فیلڈ فائرنگ رینجز  ( ایف ایف آر ) ہیں  ۔  نئے فائرنگ رینج یا چاند ماری میدان فراہم کرنے کے لئے کسوٹی درج ذیل ہے :

  1. فیلڈ فارمیشنوں کی تربیت اور عملی ضروریات  ۔
  2. فیلڈ  فائرنگ رینج یا چاند ماری میدانوں پر ٹکڑیوں کا انحصار ۔
  • III. ان چاند ماری میدانوں میں استعمال ہونے والے اسلحہ جات کی ضروریات اور اُن کی عملی کیفیت ، پُر خطر علاقے کے تقاضے اور شرائط اور اراضی کی دستیابی ۔
  1. اچھی سڑکیں اور ریل مواصلاتی نیٹ ورک    ۔
  2. کینٹونمنٹس  کے نزدیک  فیلڈ رینج  یا چاند ماری  میدانوں کے حصول  کے لئے  اقتصادی لحاظ سے مفید   ہونے کا جواز ۔

 

چاند ماری کے میدانوں کے حصول اور قیام کی ضرورت نئے ساز و سامان کی شمولیت  کی صورت میں ہوتی ہے ، جب انہیں خدمات میں شامل کیا جاتا ہے ۔ یہ قدم  صلاحیت ترقیات منصوبے  کے تقاضوں کے مطابق اٹھایا جاتا ہے ۔

 

)  م ن ۔    ع ا   )    

 580U.No.

 


(Release ID: 1602125) Visitor Counter : 72
Read this release in: English