پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 FEB 2020 3:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،05؍فروری: تجارت و صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے ایک سوال کے تحریری جواب میں آج لوک سبھا کو بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)نےویزاگ-چنئی انڈسٹریل کوریڈور(راہداری)(وی سی آئی سی)اور چار نوڈس کے لئے ، جن کے نام (i) وشاکھاپٹنم،( ii)مچھلی پٹنم،( iii) دوناکونڈا اور (iv)چتور ہے، فروغ دینے کے لئے ان کی شناخت کی گئی تھی، ان کے لئے نظریاتی ترقیاتی منصوبہ (سی ڈی پی)تیار کیا تھا۔ان نوڈس میں آندھرپردیش کی ریاستی حکومت کے ذریعے وشاکھاپٹنم اور چتور کو ترجیح دی گئی ہے۔ان دونوں نوڈس کی ابتدائی ماسٹر منصوبہ بندی کا کام اے ڈی بی کے ذریعے مکمل بھی کرلیاگیا تھا۔حکومت آندھرا پردیش کی تجویز کے مطابق 30 اگست 2019ء کو منعقدہ اس کی میٹنگ میں نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ اینڈ امپلی منٹیشن ٹرسٹ (این آئی سی ڈی آئی ٹی)کو وی سی آئی سی کے مرحلہ ایک میں ترجیحی نوٹ کے طورپر وشاکھاپٹنم اور چتور کو فروغ دینے کے لئے منظوری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
ریاستی حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)کے مابین قرض پر اتفاق ہوگیا ہے۔اے ڈی بی نے وی سی آئی سی کے لئے 631 ملین امریکی ڈالر (قرض اور گرانٹ کی شکل میں)کی منظوری دی ہے۔اس میں ملٹی ٹرینچ فائنانسنگ فیسلیٹی (ایم ایف ایف) شامل ہیں، جو حسب ذیل ہیں:
- اہم بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے 500 ملین امریکی ڈالر کی بقدر دو ٹرینچ ایم ایف ایف ؛
- ریاست میں پالیسی اصلاحات اور ادارہ جاتی ترقی کی مدد کےلئے 125 ملین امریکی ڈالر کے دو ٹرینچ پالیسی پر مبنی قرض(پی بی ایل)
- وشاکھاپٹنم میں آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات برداشت کرنے والا بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے کےلئے ملٹی ڈونر اربن کلائمٹ چینج ریجیلیئنس ٹرسٹ فنڈ(یو سی سی آر ٹی ایف)سے پانچ ملین امریکی ڈالر کی بقدر امداد ۔
- پالیسی اصلاحات کے عمل درآمد میں آندھرپردیش کی مقامی حکومت کی مدد کے لئے دس لاکھ امریکی ڈالر مالیت کی تکنیکی امداد۔
پروجیکٹ درآمد کے بعد سے فی الحال ترقیاتی مرحلے میں ہے ،تعمیرات کے شروع ہونے کے لئے وقت کا تعین نہیں کیاجاسکا ہے۔
*************
م ن۔ش س ۔ ن ع
(U: 567)