کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہندوستان میں صنعتی پارک

Posted On: 05 FEB 2020 3:04PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،05؍فروری: تجارت و صنعت کے وزیر جناب بیوش گوئل نے اپنے ایک تحریری جواب میں آج لوک سبھا کو بتایا کہ انڈسٹریل پارک اسکیم -2002ء اس ادارے کے لئے قابل عمل ہے، جو یکم اپریل 1997ء کے اوائل31 مارچ 2006ء تک انڈسٹریل پارک بنائے ہیں یا ان کا رکھ رکھاؤ ،آپریٹ کیا ہے۔اس سلسلے میں یکم اپریل 2002ء کو محکمہ صنعتی ترقی اور اندرون ملک تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی)کے ذریعے اعلان جاری کیا گیا تھا۔

کوئی بھی پروجیکٹ جو انڈسٹریل پارک کے طورپر ہے، ان میں مربوط مینوفیکچرنگ سرگرمیوں کے لئے صنعتی بنیادی ڈھانچے کی غرض سے ایک (الف)انڈسٹریل ماڈل ٹاؤن قائم کرنا ہوگا ، جہاں اس کے دائرہ کار میں پلاٹس یا شیڈ نیز مشترکہ سہولیات مہیا کراکر تحقیق و ترقی کی سرگرمیاں انجام دی جاسکیں یا (ب)مخصوص صنعتی استعمال کے مقصد کے تحت الاٹ یا مختص  کئے گئے علاقے میں بنیادی ڈھانچہ جاتی سہولیات یا مشترکہ سہولیات کے ساتھ بلڈ اَپ اسپیس کےساتھ صنعتی پارک قائم کرنا ہوگا۔(ج)حکومت ہند کی گروتھ سینٹر اسکیم کے تحت سینٹر قائم کرنا ہوگا ، جہاں منافع والے علیحدہ سینٹر کے طورپر گروتھ سینٹر بنانا ہوگا اور اس طرح اسکیم پر عمل درآمد ہوگا۔

لہٰذا وزارت خزانہ کے محکمہ مالیہ کے تحت سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسیز(سی بی ڈی ٹی)نے انڈسٹریل پارکوں کے قیام کےلئے 8جنوری 2008ء کو یا یکم اپریل 2006ء کے بعد ، لیکن یہ مدت 31مارچ 2009ء کے بعد کی نہ ہو ، ایسے میں توسیع ہوسکے ،انڈسٹریل پارک اسکیم  2008ء کا اعلان کیا گیا تھا۔اسکیم کے تحت منظوری کے لئے محکمہ مالیہ کے سی بی ڈی ٹی کے ذریعہ غور کیا جاتا ہے۔

ریاست ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں(یو ٹی) کے لحاظ سے ملک میں انڈسٹریل پارکوں کی تعداد اور خصوصی طورپر 2014ء تک بنائے گئے ایسے پارکوں کی تعداد مرکزی سطح پر رکھی نہیں گئی ہے، پھر بھی صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی)نے انڈسٹریل پارک سے متعلق معلومات کا ایک مرکزی نظام بنایا ہے، جو کہ صنعتی معلوماتی نظام(آئی آئی ایس)دستیاب ہے اور متعلقہ ریاستوں کے ذریعے وقتاً فوقتاً پابندی کے ساتھ ان کی تفصیلات کو اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔

انڈسٹریل پارک سے متعلق معلومات ڈی پی آئی آئی ٹی کی ویب سائٹ (dipp.gov.in)کے ‘‘انڈسٹریل انفارمیشن سسٹم’’کے لنک پر بھی دستیاب ہے۔ریاست ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں(یو ٹی) کے اعتبار سے صنعتی پارکوں ؍اسٹیٹ؍کلسٹر؍نوڈس کی تعداد انڈسٹریل انفارمیشن سسٹم (آئی آئی ایس)میں دی گئی ہیں، جو حسب ذیل ہیں:

وزارتوں؍ریاستی حکومتوں کے ذریعے انڈسٹریل انفارمیشن سسٹم (آئی آئی ایس) میں دیئے گئے صنعتی پارکوں ؍اسٹیٹ ؍کلسٹر؍ نوڈس کی ریاست؍یوٹی کے اعتبار سے تعداد:

 

 

ریاست کا نام

نمبر

آندھر پردیش

330

اروناچل پردیش

15

آسام

51

بہار

52

چنڈی گڑھ

4

چھتیس گڑھ

59

دہلی

30

گوا

23

گجرات

351

ہریانہ

61

ہماچل پردیش

59

جموں و کشمیر

58

جھارکھنڈ

34

کرناٹک

370

کیرالہ

146

مدھیہ پردیش

119

مہاراشٹر

447

منی پور

4

میزورم

3

ناگالینڈ

6

اُڈیشہ

110

پنجاب

59

راجستھان

364

تمل ناڈو

153

تلنگانہ

61

تریپورہ

28

اتراکھنڈ

32

اترپردیش

342

مغربی بنگال

6

 

وسیلہ:مذکورہ بالا معلومات ویب سائٹ لنک https://iis.ncog.gov.in/login1.پر مبنی ہیں۔

 

 

*************

 

 

 

م ن۔ش س ۔ ن ع

 (U: 566)



(Release ID: 1602116) Visitor Counter : 141


Read this release in: English