شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

اے ڈی بی کے ذریعہ پروجیکٹوں کی صورتحال

प्रविष्टि तिथि: 05 FEB 2020 12:40PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی  05 فروری   :شمال مشرقی ریاستوں ( ڈونیئر)  کی ترقی کے ریاستی وزیرمملکت ( آزادانہ چارج ) ، وزیراعظم کے دفترمیں ، عملہ ، عوامی شکایات اورپنشن ، ایٹمی توانائی اورخلأ کے وزیرمملکت ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایاہے کہ  ہاوسنگ اورشہری امورکی وزارت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایشین ڈیولپمنٹ بینک  (اے ڈی بی ) کے ذریعہ شمال مشرقی خطے کے بڑے شہروں کے ترقیاتی سرمایہ کاری پروگرام ( این ای آرسی سی ڈی آئی بی ) ٹرینچ ۔III کے تحت  80ملین امریکی ڈالرکی منظوری دی گئی ہے ، جس میں سے 20ملین امریکی ڈالرواپس کردیئے گئے ہیں کیونکہ نفاز کے دوران ان کی ضرورت نہیں تھی ۔ بقیہ 60ملین امریکی ڈالرمیں سے 56.38ملین امریکی ڈالر، 22جون ، 2019 کو قرض کے بند ہونے تک استعمال کرلیے گئے ۔ جنوری 2020 تک ان پروجیکٹوں کے فرو غ اوران کی صورتحال کی تفصیلات درج ذیل ہیں :

 

 

 

نمبرشمار

ریاست

پیکجوں کی تعداد

مکمل ہوئے پیکجوں کی تعداد

جاری پیکجوں کی تعداد

جاری پیکیجز کا ترقیاتی فیصد

1

میزورم

7

3

4

88.89%

 

2

تریپورہ

7

5

2

98.75%

 

 

جاری پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کے لئے ، شمال مشرقی شہری خطے کے ترقیاتی پروگرام (این ای آریو ڈی پی ) اسکیم کومزید دوسال کے لئے بڑھادیاگیاہے ، یعنی اب یہ پروگرام 22جون ، 2021تک جاری رہے گا اوراسے حکومت ہند کی جانب سے 90فیصد کی گرانٹ دی جائے گی ۔ ہاؤسنگ اورشہری امورکی وزارت کے اختیارکے تحت شہروں کی زمرہ بندی نہیں آتی ہے ۔

***************

 ( م ن  ۔ش ت ۔ ع آ)

U-568


(रिलीज़ आईडी: 1602064) आगंतुक पटल : 90
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English