عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
خالی اسامیاں
Posted On:
05 FEB 2020 12:42PM by PIB Delhi
نئیدہلی 05فروری 2020۔شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج )وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ،عملے ،عوامی شکایات ، پنشن نیز ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں مندرجہ ذیل اطلاع فراہم کی:
محکمہ اخراجات کے پے ریسرچ یونٹ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق یکم مارچ 2018 کو عہدوںکی مندرجہ ذیل پوزیشن تھی۔
منظورشدہ آسامیوںکی تعداد
|
ملازمین کی موجودہ تعداد
|
خالی آسامیاں
|
3802779
|
3118956
|
683823
|
مرکزی حکومت میں آسامیاں ملازمین کے ریٹائرمنٹ ، استعفے ،انتقال اور ترقی وغیرہ کی وجہ سے خالی ہوتی ہیں۔ان خالی اسامیوںکو متعلقہ وزارتوں / محکموں /تنظیموں کے بھرتی قوانین کے مطابق پُرکیا جاتاہے۔خالی اسامیوں کو بھرنا ایک مسلسل عمل ہے، جن کا انحصار سال کے دوران وزارتوں / محکموں میں خالی ہونےوالی آسامیوں اور بھرتی کرنے والی ایجنسیوں کی کارروائی پر ہوتا ہے۔
20-2019 کے رواںسال کے دوران بھرتی ایجنسیوں یعنی یونین پبلک سروس کمیشن ، اسٹاف سلیکشن کمیشن اور ریلوےرکروٹمنٹ بورڈ نے مندرجہ ذیل اسامیوںکو پُر کرنے کے سلسلے میں سفارشات پیش کی ہیں۔
یوپی ایس سی
|
4,399
|
ایس ایس سی
|
13,995
|
آر آر بی
|
1,16,391
|
کل میزان
|
1,34,785
|
اس کے علاوہ ایس ایس سی ، ریلوے رکروٹمنٹ بورڈ ،پوسٹل سروس بورڈ اور وزارت دفاع 310832 خالی اسامیاں پر کرنے میں مصروف ہے ، ان میں سے 27652 عہدے ڈیفینس سویلینس کے ہیں۔
خالی عہدوں کو بھرنا ایک مسلسل عمل ہے۔ جس وقت تک کوئی محکمہ خالی عہدےپر کرتا ہے ، اُس وقت تک کچھ اور اسامیاں خالی ہوجاتی ہیں۔ جب کوئی اسامی دو سال /تین سال (نوتشکیل شدہ آسامی ) خالی رہتی ہے تو اسے محکمہ اخراجات کے او ایم نمبر 7(1) ای – کو آرڈ – 1 / 2007 مورخہ 12 اپریل 2017 کے مطابق ’’ ختم ہوا ‘‘ سمجھا جاتا ہے۔اس طرح کے عہدوں کو کام کاج کی بنیاد پر بحال کیا جاتا ہے۔ریلوے میں آسامیوںکو ختم کرنے کاکوئی طریقہ نہیں ہے۔
ڈی او پی ٹی ، خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لئے وقتاََ فوقتاََ ،بروقت اور پیشگی کارروائی کے لئے ہدایات جاری کرتا ہے ۔حال ہی میں تمام وزارتوں / محکموں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مختلف وزارتوں / محکموں اور ان سے ملحقہ / زیر نگرانی دفتروں میں موجودہ خالی آسامیوں کو پُر کرنے کے لئے وقت پر پوری ہونے والی کارروائی کریں ۔یہ ہدایت اوایم نمبر 43014/03 /2019 مورخہ 21 جنوری 2020 کو جاری کی گئی ہے۔
۰۰۰۰
م ن ۔ج۔رم
U-556
(Release ID: 1602004)
Visitor Counter : 76