امور داخلہ کی وزارت

ہنگامی سطح پر جواب دینے کے نظام ای آر ایس ایس کے نفاذ کی نوعیت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 FEB 2020 2:40PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 4 فروری /داخلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں  ہنگامی سطح پر جواب دینے کے نظام  (ای آر ایس ایس) کے نفاذ سے متعلق  ایک سوال کے  جواب میں    بتایا کہ   داخلی امور کی وزارت  ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام  علاقوں کے ذریعہ    ای آر ایس ایس پروجیکٹ نافذ کررہی ہے  ۔ ای آر ایس ایس  مختلف ہنگامی  حالات میں پولیس ، میڈیکل اور فائر کے لئے   ایمرجنسی سطح پر  جواب دینے کےمیکانزم،  بین الاقوامی سطح پر تسلیم کئے گئے  نمبر  پین انڈیا  کو فعال بناتا ہے۔  دیگر ایمرجنسی خدمات   کا اضافہ   ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظا م علاقوں کی تیاریوں اور ضرورت کا ایک    عمل ہے۔  112   سروس    کال  ، ایس ایم ایس ، ای میل، پینک بٹن اور 112  انڈیا موبائل ایپ کے ذریعہ  قابل رسائی ہے۔

سبھی ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے    112 پر مبنی  ای آر ایس ایس  سنگل نمبر نافذ کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ یہ نظام   28 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں   چالو ہے اور آسام، بہار ، ہریانہ، جھارکھنڈ، میگھالیہ ، ممبئی کو چھوڑ کر مہاراشٹر ، منی پور، اوڈیشہ، سکم  اور مغربی بنگال   میں    ای آر ایس ایس کی عمل آوری  تکمیل کے مختلف  مرحلوں میں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ ح ا۔ ج۔

U- 530


(ریلیز آئی ڈی: 1601920) وزیٹر کاؤنٹر : 129
یہ ریلیز پڑھیں: English