صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

جنسی کشش سے متعلق جامع تعلیم

Posted On: 04 FEB 2020 1:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،04؍فروری:صحت و خاندانی فلاح وبہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی  کمارچوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں مندرجہ ذیل اطلاع فراہم کی۔

بھارت سرکار ریاستی ایڈز کنٹرول سوسائیٹیوں  کے ذریعے این سی ای آر ٹی کے تعاون سے ایڈول سینس ایجوکیشن پروگرام (اے ای اپی) پر عمل کررہی ہے۔ اس میں این اسی ای آرٹی کی طرف سے تیار کردہ ماڈیول پر مبنی 16 گھنٹے کے نصاب کا استعمال کیاجاتا ہے۔یہ پروگرام اسکول کے اندر اور غیر رسمی اسکولوں کے باہر دونوں جگہ نوخیز نوجوانوں کے لئے ہے۔

اس پروگرام کا مقصد تعلیم پانے والے نوخیز نوجوانوں کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ اپنی ضرورتوں اور تشویشیات کے مطابق معلومات حاصل کریں۔اس کا مقصد یہ بھی ہے کہ یہ لوگ متعلقہ معلومات سے فیضیاب ہوں اور ذمہ دارانہ رویہ اختیا رکریں۔ نوخیز نوجوانوں کو صحیح معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ خاص طور پر ایچ آئی وی؍ ایڈز کی روک تھام کے بارے میں انہیں معلومات دستیاب کرائی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ نوجوانوں کی صحت کی ضرورتوں اور ان کی دلچسپیوں کو اسکولی تعلیم اور ٹیچروں کے تعلیمی نظام سے جامع طورپر مربوط کردیا گیا ہے۔اے ای پی  نے اپنے لئے جو گروپ مخصوص کئے ہیں، ان کا تعلق سرکاری ، مقامی اور سرکاری امداد سے چلنے والے اسکولوں اور اوپن اسکول سسٹم سے تعلیم حاصل کرنے والے سیکنڈری اور سینئر سیکنڈری سطح کے نوخیز نوجوانوں سے ہے۔

راشٹریہ کشور سواستھ کاریہ کرم(آر کے ایس کے)کی حکمت کے تحت اسکول جانے والے نوخیز نوجوانوں میں احتیاطی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ 24 گھنٹے کا ایک نصاب تیا رکیا گیا ہے، جو ملک میں مرحلے وار طریقے پر شروع کیا جائے گا۔ہر اسکول میں دو اسکول ٹیچروں کی شناخت کی جائے گی اور انہیں ہیلتھ اور ویلنس سفیروں کے طورپر تربیت دی جائے گی۔یہ ٹیچر اسکولوں میں ہفتہ وار بنیاد پر صحت کو فروغ دینے سے متعلق سرگرمیاں چلائیں گے اور صحت کے پیغامات کو فروغ دیں گے۔

 

*************

 

(U: 527)


(Release ID: 1601880) Visitor Counter : 84
Read this release in: English