صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحت کے خصوصی سیکریٹری نے ایک ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے خلاف تیاریوں کا جائزہ لیا

Posted On: 29 JAN 2020 5:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 29  جنوری /  خصوصی سیکریٹری( ایچ ایف ڈبلیو) کے جناب سنجیو کمار نے ریاستوں کے صحت سیکریٹریوں کے ساتھ 21 شناخت شدہ  ایئرپورٹوں جن میں ایئر پورٹ صحت افسران( اے پی ایچ اوز)، ان ریاستوں  اور مرکز کے زیرانتظام سرحدیں نیپال( اتراکھنڈ، اترپردیش، بہار، مغربی بنگال اور سکم) سے متصل ہیں، کے صحت سیکریٹریوں کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنسنگ کی قیادت کی۔ انہوں نے، کورو نا وائرس سے بچاؤ اور اس کے انتظام کی تیاریوں کاجائزہ لیا۔ اس ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران وزارت صحت اور خاندانی بہبود اور این سی ڈی سی کے ڈی جی  ایچ ایس ڈاکٹر راجیو گرگ اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

خصوصی سیکریٹری( ایچ) نے مطلع کیا کہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو وزارت صحت کی جانب سے مختلف ایڈوائزیز اور رہنما خطوط پہلے ہی جاری کئے جاچکے ہیں اور اعلی صحت  پر تیاریوں کی صورتحال کا جائزہ اور نگرانی،  باقاعدگی سے کی جارہی ہے۔ وزیر موصوف نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی صورتحال کا درج ذیل تیاریوں کا جائزہ لیا۔

ایئر پورٹس: تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بتایا کہ منتخبہ یا شناخت شدہ تمام ہوائی اڈوں پر تھرمل اور سمپٹو میٹک جانچ یا اسکریننگ شروع کی گئی ہے ۔ تھرمل اسکریننگ سینسرس کام کررہے ہیں اور کچھ آلات خریدے گئے ہیں۔ امیگریشن اور دیگر عملے کے ممبران ایئر پورٹس پر الرٹ ہیں اور ایئر پورٹوں پر  ایمبولینس تعینات کی گئی ہیں۔ چوبیسوں گھنٹے طبی اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی  ہوائی اڈوں پر تعینات کیاگیا ہے۔ تمام ہوائی اڈوں پر سیلف، ڈیکلریشن فارم دستیاب ہیں  اور کورونا وائرس سے متعلق اہم سائنینج لگائے گئے ہیں۔

متعلقہ ریاستوں کا 7 مرکزی ٹیموں  نے دورہ کیا ہے جو ریاستوں کو اس وائرس کے خلاف جنگ لڑنے میں مدد بہم پہنچا رہی ہیں۔

اسپتال: کس بھی وبائی صورتحاال اور ہنگامی حالات سے لڑنے کے لئے تمام ریاستوں کے اسپتالوں میں آئسویشن وارڈ بنائے گئے ہیں۔ نجی تحفظ آلات( پرسنل پروٹیکشن اکو پیمنٹس) اور ماسکس تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں وافر مقدار میں دستیاب کرائے گئے ہیں۔ ریاستوں کو پابندی کے ساتھ پرسنل پروٹیکشن آلات اور ماسکس وغیرہ کی ضرورت کاجائزہ لینے کی ضرورت ہے اور وافر سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری خریداری کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹریٹئری اسپتالوں کو ان چنندہ ہوائی  اڈوں سے منسلک کیاگیا ہے اور اس کے پروٹوکول پر عمل کرنے کو کہا گیا ہے اور این آئی وی ، پونے کو مشتبہ معاملوں کے سیمپلز یا نمونے  وقت پر پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹیشن کا معقول انتظام کیا گیا ہے۔

نیپال کی سرحد سے ملحق ریاستوں سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق لینڈ چیک پوسٹوں پر اور عوامی رابطہ مقامات اور میٹنگوں میں احتیاطی تدابیر کرنے کے لئے بیداری پیدا کی جارہی ہے نیز اس کی روکتھام کے لئے مناسب اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لئے مقامی زبانوں میں بڑی مقدار میں بیداری پیدا کرنے کے لئے مقامی زبان مہم انجام دی جارہی ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U – 417

 


(Release ID: 1601055) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi , Hindi