وزارت اطلاعات ونشریات

ناول کرونا وائرس پھیلنے کے بارے میں کابینہ سکریٹری کی میٹنگ

Posted On: 27 JAN 2020 7:10PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،27؍جنوری،کابینہ سکریٹری نے آج (27 جنوری 2020)  چین میں ناول کرونا وائرس پھیلنے سے پیدا شدہ صورت حال کا جائزہ لیا۔

2- صحت ، امور خارجہ ، شہری ہوا بازی ، محنت، دفاع ،  اطلاعات ونشریات کی وزارتوں کے سکریٹریوں اور  قومی آفات بندوبست اتھارٹی کے رکن سکریٹری  اور  ڈائریکٹر جنرل ( مسلح افواج میڈیکل سروسز) نے  میٹنگ میں شرکت کی۔

3-کابینہ سکریٹری کو بتایا گیا کہ کل تک 137  پروازوں کی جانچ پڑتال کی گئی (مجموعی طور پر 29 ہزار 707 مسافر) ۔

4-12مسافروں کے نمونے پونے میں واقع این آئی وی بھیجے گئے۔ اب تک کسی کے متاثر ہونے کی خبر نہیں ہے۔

5-درج ذیل اقدامات کئے جارہے ہیں:

شہری ہوا بازی کی وزارت

  1. چین سے براہ راست یا بالواسطہ رابطے والی سبھی پروازوں میں کسی کے بیمار ہونے کی  اطلاع ملنے پر کارروائی کرنے اور اس  کے بارے میں اطلاع دینے کے لئے سبھی ایئر لائنز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
  2. پرواز کے اندر اعلان کی سہولت فراہم کرانا،  اور
  3. چین سے براہ راست یا بالواسطہ رابطے والی سبھی  پروازوں  میں  صحت کارڈ کی تقسیم

وزارت داخلہ

نیپال سرحد سے آنے والے لوگوں کی جانچ شروع کرنے کے لئے مربوط چیک پوسٹ کے قیام کو یقینی بنانا۔ ریاستوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ ان چیک پوسٹوں کے لئے صحت عملہ دستیاب کرائیں۔ مربوط چیک پوسٹوں پر کام کرنے والے ایس ایس بی ؍  بی ایس ایف  ؍ ایمیگریشن آفیسروں کو  حساس بنایا گیا ہے۔

جہاز رانی کی وزارت

ایسی بین الاقوامی بندرگاہیں ، جہاں پر چین سے آنے والے لوگوں کی آمد ورفت ہو، پر داخلے کے وقت  جانچ پڑتال کا آغاز؛

6-      وزارت صحت نے آج ہی چیف سکریٹریوں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی تاکہ نیپال کی سرحد سے متصل پانچ  ریاستوں میں تیاریوں اور  جانچ  پڑتال کی سہولتوں کا جائزہ لیا جاسکے۔ ان سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ صحت عملے کے ذریعے کمیونٹی کی سطح پر مسافروں کی نگرانی کو یقینی بنائیں۔

7-    یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ووہان میں موجود ہندوستانی شہریوں کے ممکنہ انخلاء کی تیاری کے لئے اقدامات  کئے جائیں۔ اس سلسلے میں وزارت خارجہ چینی حکام سے درخواست کرے گی ۔

8-      شہری ہوا بازی اور  صحت کی وزارتیں  بالترتیب نقل وحمل اور  قرنطینی سہولتوں کا بندو بست کریں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-379



(Release ID: 1600760) Visitor Counter : 74


Read this release in: English , Hindi