قانون اور انصاف کی وزارت

کابینہ نے انتخابی بندوبست اور انتظامیہ کے شعبے میں امداد باہمی کے لئے انتخابات سے متعلق ہندوستان، تیونس اور پپوا نیوگوئیناالیکٹورل کمیشن کے مابین مفاہمت نامے کو منظوری دی

Posted On: 22 JAN 2020 3:42PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ، 22؍جنوری2020: وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے انتخابی بندوبست اور انتظامیہ کے شعبے میں امداد باہمی کے لئے انتخابات سے متعلق تیونس کی انتخابات سے متعلق آزادانہ اعلیٰ اتھارٹی (آئی ایس آئی ای) اور پپوا نیو گوئینا الیکٹورل کمیشن (پی این جی ای سی) کے ساتھ مفاہمت نامہ (ایم او یو)پر دستخط کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو اجازت دینے کے لئے قانون ساز محکمہ کی تجویز کو منظوری دی ہے۔

اثرات:

یہ مفاہمت نامے دو طرفہ تعاون کو فروغ دیں گے ، جن کا مقصد انتخابی بندوبست اور انتظامیہ کے شعبے میں امداد باہمی کے لئے انتخابات سے متعلق تیونس کی انتخابات سے متعلق آزادانہ اعلیٰ اتھارٹی (آئی ایس آئی ایا)اور پپو نیو گوئینا الیکٹورل کمیشن (پی این جی ای سی)کے لئے تکنیکی مدد  اور صلاحیت سازی کو فروغ دینا ہے، انتخابی بندوبست اور انتظامیہ کے شعبے میں تعاون کو بڑھانا اور ان اداروں کو ان کے متعلقہ ملکوں میں انتخابات کرانے میں مدد فراہم کرنا ہے، ا س کے نتیجے میں ہندوستان کے بین الاقوامی رشتوں کو تقویت ملے گی۔

پس منظر

الیکشن کمیشن متعلقہ فریقوں کے دستخط شدہ مفاہمت نامے (ایم او یو)کے طریقہ کار کو اپناتے ہوئے کچھ مخصوص بیرونی ممالک اور ایجنسیوں کے ساتھ دنیا بھر میں انتخابی امور اور انتخابی عمل کے شعبے میں امداد باہمی کو فروغ دینے میں شریک ہوتا رہا ہے۔الیکشن کمیشن جو کہ ایک آئینی ادارہ ہے، وہ دنیا میں سب سے بڑے انتخابی مشق کا انعقاد کرتا ہے۔الیکشن کمیشن کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مختلف سماجی، سیاسی اور معاشی پس منظر کے حامل تقریباً 85 کروڑ رائے دہندگان والے ملک میں آزادانہ اور صاف شفاف انتخابات کرائے۔حالیہ برسوں میں الیکشن کمیشن کے ذریعہ جو رول ادا کیا جارہا ہے، اس سے سیاسی امور میں لوگوں کی زبردست شراکت داری کو یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔ہندوستان آج دنیا کا ‘‘سب سے بڑا’’ جمہوری ملک سمجھا جاتا ہے۔ہندوستان میں جمہوریت کی کامیابی نے دنیا بھر کے تقریباً ہر ایک سیاسی نظام کی توجہ مبذول کرائی ہے۔

امتیازی مظاہرہ کرنے کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کو انتخابات اور انتخابات سے متعلق امور کے شعبے میں دو طرفہ رشتوں کو فروغ دینے کے لئے بیرونی انتخابی اداروں سے  متعددتجاویز موصول ہوتی رہی ہیں۔الیکشن کمیشن نے انتخابی بندوبست اور انتظامیہ کے شعبے میں امداد باہمی سے متعلق مالدیپ کے الیکشن کمیشن کے ساتھ اس کے ذریعے مفاہمت نامے پر دستخط کرنے سے متعلق ایک تجویز قانون و انصاف کی وزارت ، کے قانون ساز محکمے کو بھیجی ہے۔

ان مفاہمت ناموں میں معیاری مضامین اور شقیں شامل ہیں، جن سے وسیع طورپر انتخابی بندوبست اور انتظامیہ کے شعبے میں باہمی تعاون کا فروغ ظاہر ہوتا ہے، جس میں انتخابی عمل کی تنظیمی اور تکنیکی ترقی کے شعبے میں معلومات اور مہارت کے تبادلے کو فروغ دینا، معلومات کے تبادلے میں مدد کرنا، ادارہ جاتی طورپر مضبوط کرنا اور صلاحیت سازی ، عملے کی تربیت اور مستقل مشاورتیں کرنا وغیرہ شامل ہیں۔

*******************


م ن۔ن ا۔ن ع

U: 312


(Release ID: 1600223) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada