کامرس اور صنعت کی وزارتہ

یوم جمہوریہ 2020 کی پریڈ میں اسٹارٹ اَپ انڈیا کی جھانکی پیش کی جائے گی

Posted On: 21 JAN 2020 12:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 21؍جنوری2020: کامرس اور صنعت کی وزارت میں  صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کا محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی)، نئی دہلی میں راج پتھ پر اس سال کی یوم جمہوریہ کی پریڈ میں اسٹارٹ اَپ انڈیا کی ایک جھانکی پیش کرے گا۔جھانکی میں اسٹارٹ اَپ کا موضوع ہے آسمان تک پہنچ۔اس میں اسٹارٹ اَپ انڈیا کے زندگی کے سلسلے کے مختلف مرحلوں کو پیش کیا جائے گا اور اس سفر میں حکومت کی طرف سے فراہم کی گئی حمایت اور تعاون بھی پیش کیا جائے گا۔ جھانکی میں اس چیز کو بھی دکھایا جائے گا کہ کس طرح نظریات زندگی میں سامنے آتے ہیں اور کس طرح اختراعات ہندوستان کے شہریوں کی زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں، جو کہ مثبت انداز میں ابھرتے ہیں۔

جھانکی کے اگلے حصے میں ایک تخلیقی ذہن دکھایاجائے گا، جو دنیا کے اصل مسائل حل کرنے کے لئے نئے خیالات سے پر ہوگا۔جھانکی کے وسط میں اسٹارٹ اَپ انڈیا ٹری ہوگا، جو اسٹارٹ اَپ کو مل رہی مختلف سہولیات کو پیش کرے گا۔ جھانکی میں دکھائی جانے والی سیڑھیاں اسٹارٹ اَپ انڈیا کی ترقی کے مختلف مرحلوں ، تصور، ایک پروٹوٹائپ کی تشکیل ، ایک کاروباری منصوبہ تیار کرنا، ٹیم کی تشکیل ، بازار میں اتارنا اور وقت کے ساتھ اس کے اضافے کو بتائے گا۔جھانکی کے پچھلے حصے میں معیشت کے سیکٹروں کو دکھایا جائے گا، جہاں ہندوستانی کمپنیوں نے اقتصادی ترقی کو رفتار دی ہے اور بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا کئے ہیں۔جھانکی میں ہندوستان کا نقشہ جو اسٹارٹ اَپ تحریک کے پھیلاؤ کو پیش کرتا ہے نیم شہری اور دیہی علاقوں میں تیزی سے پہنچ رہا ہے ۔ جھانکی میں ایک پہیہ اور نقشہ دونوں ملک میں اسٹارٹ اَپ انڈیا تحریک کے پھیلاؤ کو بتائیں گے۔

اسٹارٹ اَپ انڈیا حکومت ہند کا ایک اہم قدم ہے، جس کا مقصد اختراع کی حفاظت کے لئے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام تعمیر کرنا، پائیدار معاشی ترقی کو آگے لے جانا اور بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ اسٹارٹ اَپ انڈیا کا مقصد ہندوستان کے نوجوانوں کو تحریک دینا اور انہیں محرک بنانا ہے، تاکہ وہ دولت پیدا کرنے کے لئے اپنے خوابوں کو پورا کرسکیں اور روزگار حاصل کرنے کے بجائے روزگار دینے والے بن سکیں۔

اسٹارٹ اَپ انڈیا ایکشن پلان 16 جنوری 2016ء کو شروع کیاگیا تھا اور اس اسٹارٹ اَپ انڈیا ایکشن پلان نے ملک بھر میں ایک صنعتی جذبے کو متحرک کیا ہے۔ اسٹارٹ اَپ انڈیا اسکیم کے تحت مجازکمپنیاں ڈی پی آئی آئی ٹی  کے ذریعے اسٹارٹ اَپ کی حیثیت سے اپنی شناخت حاصل کرسکتی ہیں، تاکہ ٹیکس کے فوائد  حاصل ہوسکیں اور آئی پی آر فاسٹریکنگ تک رسائی اور دیگر فوائد تک رسائی حاصل ہوسکے۔28 ریاستوں اور 7  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 551 ضلعوں سے 26 ہزار سے زیادہ اسٹارٹ اَپ کو اس مدت میں تسلیم کیا گیا ہے۔تعلیم ، حفظان صحت، زراعت، توانائی، مالیہ، خلا، دفاع  اور معیشت کے سبھی دیگر شعبوں میں انڈین اسٹارٹ اَپ نے خاطر خواہ عالمی سرمایہ کاری راغب کی ہے اور 2,91,000سے زائد روزگار پیدا کئے ہیں۔

*******************

U: 286


(Release ID: 1599989) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi