سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جموں و کشمیر میں زیڈ-موڑ سُرنگ کی تعمیر کےلئےرعایتی معاہدے پر دستخط

Posted On: 17 JAN 2020 4:41PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،17؍جنوری،سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں نیز بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کی موجودگی میں جموں و کشمیر میں 6.5 کلو میٹر طویل زیڈ –موڑ سرنگ کی تعمیر کے لئے آج ایک رعایتی معاہدے پر دستخط کیا گیا۔ اس  موقع پر سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے  وزیر مملکت جنرل  (ریٹائرڈ) ڈاکٹر وی کے سنگھ، سڑک نقل  و حمل اور شاہراہوں کے سکریٹری جناب سنجیو رنجن کے علاوہ وزارت اور این ایچ آئی ڈی سی ایل کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

 

111111111-image001IH7K.jpg

 سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں نیز بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر وی کے سنگھ اور سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے سکریٹری جناب سنجیو رنجن کی موجودگی میں آج نئی دلی میں این ایچ آئی ڈی سی ایل کے مینیجنگ ڈائرکٹر جناب کیشو کمار پاٹھک  جموں و کشمیر میں زیڈ-موڑ سرنگ کی تعمیر کےلئے مراعات یافتہ  کے ایگزیکیوٹیونائب صدر جناب سِستا پرساد کےساتھ معاہدے کے دستاویزات کا باہمی تبادلہ کرتے ہوئے۔

 

یہ پروجیکٹ ڈیزائن، تعمیر، مالیات، آپریٹ اور ٹرانسفر (ڈی بی ایف او ٹی) سالانہ بنیا د پر 61 کلو میٹر سے لے کر 89.30کلومیٹر تک سرینگر –سونمرگ-گُمری شاہراہ پر قومی شاہراہ -1 پر رسائی کے ساتھ    سرنگ کی تعمیر، آپریشن اور اس کے رکھ رکھاؤ پر مشتمل ہے۔

 

متوازی نکلنے والے سرنگ کے ساتھ 2 لین والے  دو جہتی سرنگ کی تعمیر کا کام 2378.76کروڑ روپے کی لاگت سے ساڑھے تین  سال میں مکمل کیا جائے گا۔ اس  مراعات یافتہ پروجیکٹ    کو ڈی ایل پی  کی مدت ؍ تکمیل کی تاریخ سے 15 سال کی مدت تک کےلئے آپریشن اور رکھ رکھاؤ کا کام دیا گیا ہے۔ سابقہ کنٹریکٹ کو وزارت کے ضوابط‘‘ پھنسے ہوئے قومی شاہراہ کے پروجیکٹوں کو حل کرنے کیلئے رہنما خطوط’’ مؤرخہ 9؍مارچ 2019 کے مطابق پہلے ہی بندکیا جا رہا ہے۔

 

پروجیکٹ کے لئے دبارہ بولی 24 جون 2019 کو2378.76کروڑ روپے کی ٹی پی سی کے ساتھ بی او ٹی (سالانہ) کی بنیاد پر طلب کی گئی۔ اس سلسلے میں 4 بولی موصول ہوئی، جس کو 29 اگست 2019 کو کھولا گیا۔ ضروری انتظامیہ کی  منظوری اور مالیاتی منظوری کے بعد وزارت کے ذریعے اس پروجیکٹ کو 17؍دسمبر 2019 کو منظوری دی گئی۔ بعد ازاں اس پروجیکٹ کے لئے  لیٹر آف انٹنٹ (ایل او اے)، اے پی سی او انفراسٹرکچر پروئیویٹ لمیٹیڈ کو19 دسمبر 2019 کو جاری کیا گیا۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

 

(م ن- م ع -ک  ا)

U- 248


(Release ID: 1599724) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Hindi