الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

روی شنکر پرساد کل بنگلورو میں بلاک چین ٹیکنالوجی میں سینٹر آف ایکسی لینس کا افتتاح کریں گے

Posted On: 17 JAN 2020 4:23PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 17؍جنوری2020:قومی اطلاعاتی سینٹر یعنی نیشنل انفارمیٹکس سینٹر(این آئی سی) نے کرناٹک کے بنگلورو میں بلاک چین ٹیکنالوجی میں سینٹر آف ایکسی لینس قائم کیا ہے۔ ا س کا مقصد بلاک چین کے طورپر ایک سروس مہیا کرانا ہے اور تمام شراکت داروں کے مفاد میں لرننگ تجربات اور وسائل کو مشترک کرنا ہے۔ بلاک چین ٹیکنالوجی میں سینٹر آف ایکسی لینس کا افتتاح، قانون اور انصاف، مواصلات اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد کل کریں گے۔ اس تقریب میں مرکز اور ریاستی حکومت کی متعدد اہم شخصیات بھی شراکت کریں گی۔

نیشنل انفارمیٹکس سینٹر(این آئی سی) حکومت کو تمام سطحوں پر ایک اولین(پریمئر)ٹیکنالوجی مشیر اور آئی سی ٹی حل فراہم کرانے والی کمپنی ہے اور اس نے ہمیشہ سے ہی حکومت کو سب سے پہلے جدید ترین ٹیکنالوجیز اور خدمات سے متعارف کرایا ہے۔ اس کے علاوہ مذکورہ ادارے نے حکومت کو درکار دیگر خدمات جیسے این آئی سی نیٹ یا نیشنل نالج نیٹ ورک(این کے این)کا قیام اور ای گورننس سلیوشنز (حل) فراہم کرنے میں مدد کی ہے۔

بلاک چین ٹیکنالوجی آئندہ آنےوالی اور جدید ترین ٹیکنالوجی ہے اور اسےحکومت کی مدد کے لئے مختلف شعبوں جیسے صحت، مالیات؍خزانہ، زراعت اور دیگر شعبوں میں اپنایا جائے گاتاکہ حکومت کو مختلف پروگراموں کے نفاذ میں تعاون ملے اور اثاثوں کو اعتماد اور انحطاط فراہم کیا جاسکے گا۔

سی اوای اس ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے ذریعے فراہم کردہ ممکنہ فوائد کو سمجھنے کے لیے چنندہ معاملہ میں حکومت کے استعمال کے لئے بلاک چین پر مبنی پروف آف کانسپٹس (پی او سی)تیار کیا ہے۔ حکومت میں بلاک چین کی نئی اور پہلے، غیر متوقع ایلی کیشنز سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ای گورننس کے نظام میں شفافیت، سراغ رسانی اور اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

سینٹر آف ایکسی لینس حکومت کے مختلف جہتوں میں بلاک چین  ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے پروف آف کانسپٹس بنانے میں سرکاری محکموں کو سہولت فراہم کرے گا، جس کی وجہ سے اس طرح کی کچھ ایپلی کیشنز کو بڑے پیمانے پر مقرر کیاجاسکے گا۔ نیشنل انفارمیٹکس سینٹر(این آئی سی)مضبوط انفرااسٹرکچر مہیا کرانے کے ساتھ، سی او ای بلاک چین نیٹ ورک مؤثر میزبانی کے لئے بلاک چین کو بطور سروس(باس –بی اے اے ایس) فراہم کرے گا۔

******




م ن۔ش ت۔ن ع

U: 245

 


(Release ID: 1599722) Visitor Counter : 207


Read this release in: English , Hindi