صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
وزارت صحت نے نوول کورونا وائرس(این سی او وی) کے سلسلے میں تیاری کاجائزہ لیا
Posted On:
17 JAN 2020 2:53PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 17 جنوری / صحت اور خاندانی فلاح بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نوول کورونا وائرس(این سی او وی) کے 41 مصدقہ کیسوں کی رپورٹوں کے بعد صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں چین کے شہر ووہان میں 5 جنوری 2020 کو ایک شخص کی موت ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے۔عالمی صحت تنظیم ڈبلیو ایچ او کے مطابق صورتحال ابھی پوری طرح واضح نہیں ہے اور ابتدائی تحقیقات سے اس کا سلسلہ فوڈ مارکیٹ سے ہونے کا اندازہ ہوا ہے۔ کورونا وائرس دراصل وائرسوں کی مجموعی فیملی سے تعلق رکھتا ہے جو لوگوں کو بیمار ی ڈال دیتا ہے اور یہ وائرس اونٹوں، بلیوں اور چمگارڈروں سمیت جانوروں میں پھیلتا ہے۔کبھی کبھی جانوروں میں پھیلنے والا کورونا وائرس انسانوں کو بھی متاثر کردیتا ہے۔
بھارت سرکار کی صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی وزارت میں سکریٹری محترمہ پریتی سودن اس وائرس کے پھیلنے کی خبر کے بعد سے ملک میں لوگوں کی صحت کے بارے میں تیاری کا برابر جائزہ لے رہی ہیں۔وزارت صحت کی ہدایت کے مطابق8 اور 15 جنوری 2020 کو صحت خدمات کے ڈائریکٹر جنرل( ڈی جی ایچ ایس) کی صدارت میں مشترکہ جائزہ گروپ(جے ایم جی) کی میٹنگیں بلائی گئیں۔ اس میں محتلف ساجھے داروں(صحت اور غیر صحت کے سیکٹروں) اورڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے شرکت کی۔
محترمہ پریتی سودن نے بتایا‘‘ عوامی صحت کی تیاری کے سلسلے میں روزمرہ کی بنیاد پر جائزہ لیاجارہا ہے اور ملک میں این سی او وی کے پھیلاؤ کا بروقت پتہ چلانے اور اس کا بندوبست کرنے کی صلاحیتوں کو مزید مستحکم بنایا جارہا ہے’’۔انہوں نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کے مشورے کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیاجارہا ہے اور انسان سے انسان کو لگنے والے اس کے انفیکشن کے محدود خطرے کو ذہن میں رکھتے ہوئے عالمی طور پر اس کے پھیلنے کا خطرہ بھی کم محسوس ہوتا ہے۔
البتہ احتیاطی تدابیر کے طور پر صحت کی وزارت نے چین سے آنے والے افراد کا بعض ہوائی اڈوں یعنی دہلی ، ممبئی اور کولکتہ پر بھرپور جائزہ لینے اور تھرمل اسکینروں کے ذریعہ جانچ پڑتال کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔شہری ہوا بازی کی وزارت کے تعاون سے فلائٹ کے اندر بھی اس سلسلے میں اعلان کیاجارہا ہے۔چین جانے والے اور چین سے آنے والے مسافروں کے لئے ایک سفری ایڈ،وائزری بھی جاری کی گئی ہے۔ اس ایڈوائزری کی نقل وزارت صحت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
وزارت صحت نے تجربے گاہوں میں تشخیص کرنے والوں، نگرانی کرنے والوں، انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول(آئی پی سی) سے متعلق افراد اور خطرات کے بارے میں معلومات دینے والے تمام افراد کو ضروری ہدایات جاری کردی ہیں۔کمیونٹی نگرانی کے لئے انٹیگریٹیڈ ڈیزز سرویلینس پروگرام( آئی ڈی ایس پی) کو مستحکم بنایا جارہا ہے۔اعلی سطح کی میٹنگوں کے دوران انفیکشن کو پھیلنے کی صورتوں کو اور اس کے بندوبست کے سلسلے میں ہسپتالوں کی تیاری کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ریاستوں کو ایڈوائزیز اور آئی پی سی کے رہنما خطوط بھی فراہم کردیئے گئے ہیں۔ لوجسٹیکس کافی ذخیرہ جس میں پی پی ای بھی شامل ہے، دستیاب ہیں۔ ریاستی حکومتوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور اس مسئلے پر تیاری کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وزارت صحت نے وزارت خارجہ اور متعلقہ ہوائی اڈوں پر امیگریشن افسران سے بھی رابطہ قائم کررکھا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن۔ ج ۔ر ض۔ )
U – 241
(Release ID: 1599688)
Visitor Counter : 197