کارپوریٹ امور کی وزارتت

دیوالیہ پن اور دیوالیہ ہونے کے بورڈآف انڈیا آئی بی بی آئی نے دیوالیہ پن اور دیوالیہ پن بورڈ آف انڈیا (رضاکارانہ تحلیل عمل )ضابطوں 2017 میں ترمیم کی

Posted On: 16 JAN 2020 5:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،16؍جنوری،دیوالیہ پن اور دیوالیہ ہونے کے بورڈ آف انڈیا(آئی بی بی آئی) 15؍جنوری 2020 کو دیوالیہ پن اور دیوالیہ ہونے کے بورڈ آف انڈیا (رضاکارانہ  تحلیل عمل)، (ترمیم) ضابطوں 2020 میں ترمیم کی ہے۔

مذکورہ ترمیم کے تحت یہ انتظام کیا گیا ہے کہ ایک لکویڈیٹر اگر کوئی غیر تقسیم شدہ  اورغیر دعویٰ شدہ ڈویڈنڈ(منافع) بچا ہے، تو اس سلسلے میں رقم جمع کرے گا  اور یہ رقم لکویڈیشن کے عمل کے تحت مذکورہ رقم پر حاصل ہوئی آمدنی کے ساتھ کمپنی کےرضاکارانہ طور پر تحلیل شدہ اکاؤنٹ میں کارپوریٹ فرد کی جانب سے تحلیل کی جانے کی درخواست داخل کئے جانےسے قبل ہی جمع کرائی جائے گی۔ اس ترمیم کے تحت یہ گنجائش بھی فراہم کی گئی ہے کہ شراکت دار کارپوریٹ رضاکارانہ تحلیل کھاتے سے اپنا حصہ نکال سکتا ہے۔

ترمیم شدہ ضابطے آج سے لاگو ہو گئے ہیں۔ یہ  www.mca.gov.in اور www.ibbi.gov.inدستیاب ہیں۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

 (م ن- ح ا -ک  ا)

U- 225



(Release ID: 1599621) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Hindi