سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

این ایچ اے آئی پری پیڈ والٹ فاسٹیگ بیلنس انکوائری کے لئے مسڈ کال الرٹ کی سہولت

Posted On: 16 JAN 2020 5:55PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 16؍جنوری2020: این ایچ اے آئی پری پیڈ والٹ سے جڑے فاسٹیگ استعمال کرنے والوں کے لئے بلا رکاوٹ اور اطمینان بخش خدمات فراہم کرنے کے لئے این ایچ اے آئی کی جانب سے پرموٹ کی گئی کمپنی انڈین ہائی ویز مینجمنٹ کمپنی لمٹیڈ (آئی ایچ ایم سی ایل) نے این ایچ اے آئی پری پیڈ والٹ بیلنس انکوائری کے لئے مسڈ کال الرٹ سہولت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایسے فاسٹیگ گراہک جنہوں نے اپنا موبائل نمبر کا اندراج کرایا ہوا ہے، اب اپنے اندراج شدہ موبائل نمبر  سے +91-8884333331 نمبر پر مسڈ کال دے کر اپنے این ایچ اے آئی پری پیڈ والٹ کا بیلنس حاصل کرسکتے ہیں۔

اس سہولت کی خاص اور اہم خصوصیات حسب ذیل ہیں:

  • یہ مفت سہولت ہے اور 24 گھنٹے ساتوں دن دستیاب ہے۔
  • تمام موبائل ڈیوائسز اور آپریٹر پر موافق ہیں۔
  • انٹر نیٹ کی کوئی ضرورت نہیں۔
  • اگر ایک سے زیادہ گاڑی ایک منفرد این ایچ اے آئی پری پیڈ والٹ سے جڑی ہے تو ایس ایم ایس تمام ٹیکس کے مجموعی بیلنس شو کرے گا، جو ہر ایک گاڑی کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔اس کے بعد اگر کسی گاڑی کو کم بیلنس حاصل ہوا تو ایک الگ ایس ایم ایس اندراج شدہ موبائل نمبر پر بھیجا جائے گا جس میں کم بیلنس ظاہر کیا جائے گا۔
  • یہ سہولت این ایچ اے آئی پری پیڈ والٹ سے جڑے این ایچ اے آئی فاسٹیگ استعمال کرنے والوں کے لئے ہی دستیاب ہے۔ اب دیگر این ایچ اے آئی فاسٹیگ کا بیلنس جو مختلف بینک کھاتوں سے جڑا ہوا ہے، اس سہولت کے ذریعے نہیں لایاجاسکتا۔

این ایچ اے آئی پری پیڈ والٹ کے شروع ہونے کے بعد سے 2.25 لاکھ سے زیادہ این ایچ اے آئی فاسٹیگ استعمال کرنے والوں نے مائی فاسٹیگ ایپ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے پری پیڈ والٹ کا متبادل چنا ہے۔ایک بینک نیوٹرل ٹیگ ہوتے ہوئے این ایچ اے آئی فاسٹیگ کو  مائی فاسٹیگ ایپ کا استعمال کرتے ہوئے سیونگ بینک کھاتے یا این ایچ اے آئی والٹ پری پیڈ سے لنک کیا جاسکتا ہے۔اس وقت ایسے 13 بینک ہیں، جن کے بینک کھاتے کو این ایچ اے آئی فاسٹیگ سے جوڑا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ مائی فاسٹیگ ایپ اب انڈرائیڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارم پر بھی دستیاب ہیں۔

********


م ن۔م ح۔ن ع

U: 228



(Release ID: 1599617) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Hindi