وزارات ثقافت

مرکزی وزیر ثقافت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے ’انڈین ہیریٹیج  اِن ڈجیٹل اسپیس ‘  کے موضوع پر اپنی نوعیت کی پہلی خصوصی نمائش کا آج افتتاح کیا


میراث میں ٹکنالوجی کے استعمال سے ہمارے ورثے کو بہتر طورپرسمجھنے میں مددمل سکتی ہے:  جناب پرہلاد سنگھ پٹیل



Posted On: 15 JAN 2020 6:40PM by PIB Delhi

نئی  دہلی  16 جنوری 2020 ۔ثقافت اور سیاحت کے مرکز ی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج ) جناب پرہلادسنگھ  پٹیل نے آج   نئی دہلی میں’انڈین ہیریٹیج  ان ڈجیٹل اسپیس ‘  کے موضوع پر ایک  ماہ طویل ایک خصوصی نمائش  ا ور پہلے  دوروزہ بین الاقوامی  ورثہ سمپوزیم کا افتتاح کیا ۔ اس نمائش کا انعقاد دہلی کے انڈین انسٹی  ٹیوٹ آف ٹکنالوجی  کے تعاون سے کیا گیا ہے ۔ یہ نمائش  15 جنوری 2020 تک عوام کے لئے کھلی رہے گی۔ اس موقع پر سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے کے سکریٹری  جناب آشوتوش شرما  بھی موجود تھے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016Z3V.jpg

اس موقع پرتقریر کرتے ہوئے جناب پرہلادسنگھ  پٹیل نے کہا کہ ا   س نمائش کو دیکھنے آنے والے بھارت کی سماجی ،ثقافتی زندگی  اور پرانی روایات  نیز  دیواروں  پر بنائے جانے والے نقش ونگار  کی نقلوں کو  دیکھ سکیں  گے ۔ انہوں  نے کہا کہ یہ اچھا قدم ہے  اور ہیریٹیج میں ٹکنالوجی کا استعمال بہت ضروری ہے لیکن یہ استعمال  صرف تحقیق تک محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ  یہ  ایسے طریقے پر لوگوں  تک  پہنچنا چاہئے تاکہ وہ ہیریٹیج کے مقامات  کے اب تک  نہ  دیکھے گئے مناظر کو سمجھ سکیں اور آسانی کے ساتھ دیکھ سکیں ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QTLV.jpg

جناب پٹیل نے مزید کہا کہ وزیر اعظم ہمیشہ  یہ کہتے ہیں کہ ہمارے یہاں  عالمی  معیار کا ورثہ موجود ہے اور پوری دنیا سے آنے والے لوگ  ہماری قیمتی اور تاریخی   میراث سے فیضیاب ہوتے  ہیں۔ایسی صورتحال میں  ہمیں  ٹکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ   اس میراث کی  تاریخ اور خصوصیات کو  متعارف کرانا چاہئے ۔ جو شخص  میوزیم دیکھنے آئے اس کی رہنمائی  ٹکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ کی جانی چاہئے تاکہ وہ اپنے دورے سے قیمتی تجربات لے کر جائے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003R017.jpg

اس  خصوصی نمائش   میں ،جو بھارت میں  اپنی نوعیت کی پہلی نمائش  ہے ،   ثقافتی  ہیریٹیج کے شعبے میں  تازہ ترین  دریافتوں  کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ ان میں    جدید ترین  ٹکنالوجیوں کا استعمال کرکے   تھری ڈی   ،  مصنوعی ذہانت    اور اسی  طرح کی دیگر  دریافتوں  کو اجاگر کیا گیا ہے ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-217



(Release ID: 1599530) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi