خلا ء کا محکمہ
گگن یان کے خلا نوردوں کی ٹریننگ اس ماہ شروع ہو گی: ڈاکٹر جتندر سنگھ
Posted On:
15 JAN 2020 8:12PM by PIB Delhi
نئی دلّی، 15 جنوری / ”گگن یان“ خلا نور دوں کی ٹریننگ اس ماہ شروع ہو گی، اس امر کا قوی امکان ہے کہ یہ ٹریننگ جنوری کے تیسرے ہفتے سے شروع ہو گی۔
اس امر کا انکشاف شمال مشرقی خطے کی ترقی، وزیر اعظم کژے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج یہاں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے پہلے انسانی خلائی مشن کے خلا نور دوں کی ٹریننگ روس میں شروع ہو گی۔ اس مشن کے لئے چار خلا نو رد منتخب کئے گئے ہیں۔
وزیر مو صوف نے مزید بتایا کہ اس مشن کے لئے منتخب کئے گئے چار خلا نو ردوں کی ٹریننگ 11 ماہ چلے گی۔ اس مشن کے لئے منتخب کئے گئے چاروں خلا نورد مرد ہیں، تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی جا سکتی ہے۔
روس میں گیارہ ماہ کی ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد یہ خلا نورد بھارت میں مخصوص ماڈیول پر مشتمل ٹریننگ حاصل کریں گے۔ اس میں وہ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے ذریعہ ڈئزائن کئے گئے قافلہ اور سروس ماڈیول کی ٹریننگ حاصل کریں گے، اسے آپریٹ کرنا سیکھیں گے،اس کے اطراف میں کام کرنا اور دیگر امور میں مہارت حاصل کریں گے۔ اسرو کے وسائل کے مطابق، بھاری ترین لانچ وہیکل ’باہو بلی‘ جی ایس ایل وی مارک۔ III خلا نوردوں کو خلا میں لے جائے گا۔
مرکزی کابینہ گگن یان پروجیکٹ کے لئے دس ہزار کروڑ روپئے پہلے ہی منظور کر چکی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ گزشتہ برس یوم آزادی کے موقع پر کئے گئے اعلان کے مطابق یہ پروجیکٹ عمل میں آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت کی آزادی کے 75 ویں برس کے موقع پر گگن یان لانچ کیا جائے گا۔
حالانکہ 1984 میں بھارت سے خلا میں جانے والے راکیش شرما پہلے بھارتی تھے، لیکن جس ایئر کرافٹ میں وہ گئے تھے، وہ بھارتی نہیں تھا۔ اس لئے، گگن یان اولین انسانی خلائی مشن ہو گا جو کہ بھارت میں ڈیزائن کیا گیا ہے اور بھارت میں ہی تیار کیا گیا ہے اور وزیر اعظم کے ’میک ان انڈیا‘ وژن کی واضح مثال ہے۔
۔۔۔۔۔۔
U.215 ٰ
(Release ID: 1599523)
Visitor Counter : 191