نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ ہند نے ہندوستان کو 100 فیصد خواندہ ملک بنانے کےلیے زور دیا


یونیورسٹیوں کو ہندوستان کو دنیا بھر میں مینوفیکچرنگ کا مرکزاور انسانی وسائل کی راجدھانی بنانے کے لیے کوشش کرنی چاہیے:نائب صدرجمہوریہ ہند

نائب صدر جمہوریہ نے پرائیویٹ سیکٹرکوملک بھر میں تعلیمی اداروں کو مستحکم کرنے کی تلقین کی

انہوں نے ہندوستانی زبانوں کی ترقی اور فروغ کے لیے زور دیا
نائب صدرجمہوریہ نے نیشنل کالج، تروچراپلی کی صدی تقریبات کا افتتاح کیا

प्रविष्टि तिथि: 10 JAN 2020 7:37PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نےآج  تمام شراکت داروں سے مستقبل قریب میں ہندوستان کو 100 فیصد خواندہ ملک بنانے کے لیے اجتماعی کوشش کرنے کے لیے زور دے کر کہا۔

آج تمل ناڈو کے تروچراپلی میں  نیشنل کالج کی صدی تقریبات کا افتتاح کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ ہند نے اس حقیقت پر اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ آزادای کے 70 سالوں کے بعد بھی  ہندوستان  میں 18 تا20 فیصد آبادی  غیرخواندہ ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ خواندگی بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے،انہوں نے خواندگی  کی مہم کی رفتار کو تیز تر کرنے کے لیے زوردیا۔انہوں نے بالخصوص ان افراد سے زور دے کر کہا جن کے اثرات تعلیم بالغاں پر کافی ہوتے ہیں۔ اس بات پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہ ہندوستان کی کوئی بھی اعلی ترین یونیورسٹی دنیابھر میں سرفہرست 300اعلی  ترین تعلیمی اداروں کی فہرست میں شامل نہیں ہے، نائب صدرجمہوریہ ہند نے کہا کہ ہندوستان میں اگرچہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس سی)، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم)  جیسے اعلی تعلیمی ادارے موجود ہیں،تاہم صرف 56ایسے تعلیمی ادارے تھے جو ‘ٹائمس ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2020’ یعنی دنیا بھر میں  اعلی تعلیم کے لیے عالمی یونیورسٹی کی درجہ بندی  میں شامل 500 یونیورسٹیوں میں شامل تھے۔

اس حقیقت  کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہندوستان کبھی وشوگرو اور دنیا بھر میں تعلیم کی راجدھانی کی حیثیت سے مشہور و معروف تھا، انہوں نے  یونیورسٹیوں اور دیگر اداروں سے زور دے کر کہا کہ وہ اپنی عظمت رفتہ کو دوبارہ حاصل کریں، تاکہ ہندوستان ایک بار پھر تعلیم کے شعبے میں اہم مقام حاصل کرسکے۔ اس بات کو اجاگر کرتےہوئے کہ تعلیم تیز رفتار ترقی کی کلید کے ساتھ ساتھ سماجی انصاف اور مساوی مواقع کو یقینی بنا تی ہے، نائب صدرجمہوریہ ہند نے تعلیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کےلیے زور دیا۔ انہوں نے تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کو مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی )کے موجودہ  4.6فیصدسے بڑھا کر جی ڈی پی کا 6 فیصد کرنے کے لیے کہا، جیسا کہ  نیتی آیوگ کے ذریعے بھی کہا گیا ہے۔

نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے ملک کے بڑے تاجروں سے آگے بڑھ کر آنے اور ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہندوستان کی تعلیم کا مستقبل سرکاری و نجی شراکت داری کے موثر اور باصلاحیت ماڈل میں  پوشیدہ ہے۔  انہوں نے تعلیم کے شعبے میں بنیادی تبدیلی لانے کے لیے اور اسے رٹا مارکر سیکھنے  کے عمل سے تصورات اور اپلی کیشن پر مبنی  سیکھنے کے عمل  اور اس سے بھی آگے بڑھ کر  اختراع ، صنعت ، تحقیق اور ہنرمندی کے فروغ  کی جانب بڑھنے کے لیے زور دیا ،تاکہ ہندوستان کی وسیع آبادی کے فائدے  کوحقیقت میں تبدیل کی جاسکے اور ہندوستان کو دنیا بھر میں مینوفیکچرنگ کا مرکز اور انسانی وسائل کی راجدھانی بنایا جاسکے۔تعلیمی اداروں کو جامع اور قدر پر مبنی تعلیم فراہم کرنے  اور طلبا میں تہذیبی، سماجی اور اخلاقی اقدار کی آبیاری کرنے  پر زور دیتے ہوئے  نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں ہندوستان کی مالامال ثقافت اور تاریخ اور ہندوستان کی عظیم شخصیتوں اور ناقابل فراموش خواتین کی زندگی کی کہانیوں کو شامل کیا جانا چاہیے۔

مادری زبان کے تحفظ اور مادری زبان کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے زور دے کر کہا کہ کسی  بھی زبان  پر  بندش  عائد نہیں کیا جانا چاہیے اور نہ ہی اس کی مخالفت کی جانی چاہیے۔

اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے صحت مند نوجوان آبادی  کافی اہمیت رکھتی ہے، نائب صدرجمہوریہ ہند نے نوجوانوں سے زور دے کر کہا کہ وہ جنک فوڈ (مرغن غذا)  سے پرہیز کریں اور باقاعدگی کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کے ذریعے اپنی فٹنس کو برقرار رکھیں۔

ماحولیات کے تحفظ کےلیے لوگوں سے زور دے کر انہوں نے کہا کہ یہ  ملک کے ہر ایک فرد کا مقدس فریضہ ہے کہ  وہ اپنی سخاوت اور فیاضی کو اگلی نسل تک منتقل کریں۔ انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘اگر ہم  ابھی تدبیری اقدامات نہیں کرتے ہیں تو یہ نقصانات ناقابل تلافی  ہوجائیں گے’۔

نائب صدر جمہوریہ  ہندجناب ایم وینکیا نائیڈو نے نیشنل کالج کی صدی تقریبات کے موقع پر محکمہ ڈاک کے ذریعے جاری کیے گئے ایک یادگاری ڈاک ٹکت کا بھی اجرا کیا۔

اس موقع پر تمل ناڈوکی ریاستی حکومت کے وزیر سیاحت جناب تھروولامنڈی این نٹراجن،  نیشنل کالج کے صدر ڈاکٹر وی کرشنا مورتی، نیشنل کالج کے سکریٹری جناب کے رگھوناتھن،نیشنل کالج کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کےامباراسو، نیشنل کالج کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کے  رکن جناب این ایل راجہ، نیشنل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر آر سندررمن اور دیگر معززین موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن ۔م ع۔ ت ع۔

U-156


(रिलीज़ आईडी: 1599122) आगंतुक पटल : 84
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी